زرمبش ٹی وی جلد ہی اپنے نشریات کا آغاز کرے گا۔ دل مراد بلوچ

دل مراد بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل اور زرمبش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے نومنتخب ڈائرکٹر دل مراد بلوچ نے کہا ہے کہ زرمبش ٹی وی جلد ہی اپنے نشریات کا آغاز کرے گا، تمام تیاریاں اور تربیتی مراحل مکمل ہوچکی ہیں، ہفتے کے دن زرمبش ٹی وی بلوچی زبان میں اپنے نشریات کا آغاز کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا زرمبش ریڈیو طویل عرصے سے بلوچ قوم کی آواز، جدوجہد، دکھ اور خوابوں کو دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ بنتا آ رہا ہے، اب ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہا ہے کہ زرمبش ریڈیو کو زرمبش ٹی وی کے نام پر اب باقاعدہ طور پر ایک اسٹوڈیو کی حیثیت دی جاچکی ہے تاکہ یہ ایک منظم، ذمہ دار اور متحرک قومی میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر اپنی خدمات کو وسعت دے۔

اب زرمبش ٹی وی، اپنی تمام تر محدودات کے باوجود، پہلے مرحلے میں بلوچ قوم کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بلوچی زبان اور پھر بتدریج براہوئی، اردو اور انگریزی زبان میں نشریات کا آغاز کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اس عزم کے ساتھ کیا گیا ہے کہ بلوچ قوم کے اجتماعی دکھ، قومی مزاحمت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بلوچ کی حقیقت سے آشنا ہو اور عالمی ضمیر بیدار ہو۔

زرمبش سمجھتا ہے کہ یہ مشن تبھی کامیاب ہوگا جب ہر بلوچ فرد، چاہے وہ طالبعلم ہو یا کارکن، فنکار ہو یا ادیب، دیارِ غیر میں ہو یا وطن میں، اپنے حصے کی شمع روشن کرے۔اسی لیے زرمبش ٹی وی، تمام بلوچوں، دانشوروں، تنظیموں، صحافیوں، تکنیکی ماہرین اور ہمدردوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔

Share This Article