جنیوا میں جبری گمشدگیوں پر پہلی عالمی کانگریس ، بی این ایم شرکت کرئے گی

بی این ایم کے نمائندگاں کانفرنس کے سیشنوں میں بھی حصہ لیں گے۔

قاضی داد محمد ریحان

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر جنیوا میں ہونے والی پہلی عالمی کانگریس میں شرکت کرے گی۔ جو 15 تا 16 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔ اس اجتماع کے دوران ایک ٹینٹ لگایا جائے گا جس میں تصویری نمائش کے ذریعے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

بی این ایم کے نمائندگاں کانفرنس کے سیشنوں میں بھی حصہ لیں گے، جہاں وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے تاثرات پیش کر کے انصاف اور جوابدہی کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

یہ کانگریس مشترکہ طور پر جبری گمشدگیوں کے خلاف کنونشن (سی ای ڈی آئی )، اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے جبری گمشدگی (سی ای ڈی)، جبری یا غیر رضاکارانہ گمشدگیوں پر اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ (وی جی ای آئی ڈی)، اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق ( او ایچ سی ایچ آر) کے اشتراک سے منعقد کی گئی جارہی ہے۔

Share This Article
بی این ایم کے ترجمان۔قاضی داد محمد ریحان بی این ایم کے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت ہیں۔انھوں نے 2008 سے لے کر 2009 تک پارٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر کابینہ کے ممبر کے طور پر اسی عہدے پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔اسی درمیان انھوں نے زرمبش پبلی کیشنز کی بنیاد رکھی۔سال 2015 کو زرمبش براڈ کاسٹنگ کا قیام عمل میں لائے اور اس کے بانی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔اپریل 2022 کے سیشن کے بعد دوبارہ سیکریٹری اطلاعات منتخب کیے گئے۔