By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Customize
بلوچ نیشنل موومنٹ

بلوچ نیشنل موومنٹ

آزادی ، انصاف اور برابری
Notification
Sign In
بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ نیشنل موومنٹ
Font ResizerAa
Sign In
Customize

Updates

latest reports and statements

ڈاکٹر دین محمد بلوچ ایک انسان دوست اور مضبوط رہنماء ہیں۔بی این ایم آوارن ھنکین کی نشست

پارٹی رہنماء ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کے سولہ سال — بی این ایم کا لندن میں احتجاج

پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت معطل کرو! — زَیپتن میں بی این ایم کا یورپی یونین سے مطالبہ

Find us on socials Media

20kFollowersLike
33kFollowersFollow
100kSubscribersSubscribe
TelegramFollow
WhatsAppFollow
RSS FeedFollow
پانک

جنوری میں بلوچستان میں 41 افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا-پانک کی ماہانہ رپورٹ

دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پانک
Last updated: 9 فروری, 2023 12:44 شام
By پانک
Share
SHARE
پانک انسانی حقوق کی ماہانہ رپورٹ جنوری 2023-اردوڈاؤن لوڈ

پانک انسانی حقوق کی ماہانہ رپورٹ جنوری 2023-انگلش

Download

شال :انسانی حقوق کے ادارے پانک ( بی این ایم) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جنوری میں پاکستانی فورسز نے بلوچستان سے 41 افراد کو جبری لاپتہ کیا جن میں 18 طالب علم اور ایک صحافی شامل ہیں جبکہ 14 جبری لاپتہ افراد شدید جسمانی اور ذہنی اذیت رسانی کے بعد پاکستانی فوج کے ٹارچرسیلز سے بازیاب ہوئے۔

پانک کے مطابق دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پانک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ رجحان ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔زندگی اور اذیت سے آزادی کا حق متعدد بین الاقوامی معاہدوں میں شامل ہے، بشمول انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ، شہری اور سیاسی حقوق کا بین الاقوامی معاہدہ، اور تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلیل سلوک یا سزا کے خلاف کنونشن۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے جبری گمشدگیوں اور تشدد کی عالمی سطح پر مذمت کی جاتی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی ممانعت کی جاتی ہے اس کے باوجود یہ حربے بلوچستان میں جبرکے ذریعے قبضے کو قائم رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پانک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرئے۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو نگرانی اور تحقیقات کے لیے کام کرنا چاہیے اور تشدد کے متاثرین اور ان کے خاندان کو مدد فراہم کرنا چاہیے۔

پانک نے اقوام متحدہ میں یو پی آر (یونیورسل پیریڈک ری ویو) کے 42 ویں اجلاس میں بھارت ، اسرائیل ، ہالینڈ ، اٹلی، پیراگوئے اور دیگر ممالک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ان ممالک نے پاکستان پر جبری گمشدگیوں کو ختم کرنے پر زور دیا ہے اور پاکستان میں مذہبی اور مختلف صنف کے حقوق کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پانک نے ان ممالک کے کردار کو سراہا ہے۔

TAGGED:انسانی حقوق کی ماہانہ صورتحال
Share This Article
Facebook Copy Link Print
Byپانک
بی این ایم کا انسانی حقوق سے متعلق ادارہ۔

Suggested Reads

پانکشعبہ جات

پانک کی ستمبر 2023 کی رپورٹ : بلوچستان جبری گمشدگیوں ، تشدد اور مذہبی انتہائی پسندی سے متاثر رہا

پانک

پانک فروری 2023 کی رپورٹ :بلوچستان میں دو خواتین سمیت 39 افراد جبری لاپتہ ، ایک شخص کو فوج نے قتل کردیا

پانک

دسمبر میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ : 38 جبری لاپتہ ، ایک کی لاش برآمد، ھورماڑا میں پرامن مظاہرے کے دوران پولیس تشدد سے ایک ہلاک

پانکشعبہ جات

جھاؤ – ریاستی مظالم اور اجتماعی سزا پر پانک رپورٹ

پانک

پانک رپورٹ: نومبر 2024 میں بلوچستان میں پاکستانی فوج نے 98 افراد کو جبری گمشدہ اور 12 کو ماورائے عدالت قتل کیا

پانک

10 ستمبر, 2024

پانکشعبہ جات

پانک کی اکتوبر 2023 کی رپورٹ : بلوچستان میں دو افراد کا حراستی قتل اور 34 جبری لاپتہ

پانک

سال 2022 میں پاکستانی فوج نے بلوچستان میں 195 قتل اور 629 افراد جبری لاپتہ کیے-پانک

Show More
  • Paank - HR Department
  • BNM Footages
  • The Baloch Martyrs

©2024 Baloch National Movement (BNM) . Free to use, with all rights reserved for visual content.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?