پوسٹر » ملک ناز بلوچ: مزاحمت اور اتحاد کی علامت

یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جب ایک خاتون خانہ کی ہمت اور قربانی نے بلوچستان میں سیاسی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔

سیکریٹری اطلاعات

ریاستی حمایت یافتہ بندوق برداروں کے خلاف ملک ناز بلوچ کی جراتمندانہ مزاحمت نے بلوچ قوم کو ریاستی جبر اور تشدد کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تحریک دی۔ ان کی شہادت نے جیمڑی سے لے کر کوہ سلیمان تک اور سندھ میں بلوچ عوام میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کی۔ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جب ایک خاتون خانہ کی ہمت اور قربانی نے بلوچستان میں سیاسی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔

بی این ایم ملک ناز کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہوئے ان کی مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یوم برمش کو قومی بیداری اور اتحاد کے دن کے طور پر مناتی ہے۔

#BramshDay

TAGGED:
Share This Article
پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پارٹی کے ترجمان ہیں اور پارٹی کے رپورٹس اور بیانات کے میڈیا میں شائع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔