بی این ایم کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ ۔ انگلش
یہ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی مکمل تنظیمی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ نہیں ہے بلکہ یہ محض ان پروگرامز کی اعداد و شمار اوریہ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی مکمل تنظیمی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ نہیں ہے بلکہ یہ محض ان پروگرامز کی اعداد و شمار اور تفصیلات ہیں جو میڈیا پر لائے گئے ہیں۔جسے بی این ایم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مرتب کیا گیا ہے۔
بی این ایم کے یونٹس اور سیلز کی سطح پر کئی ایسے پروگرامز ہوتے ہیں کہ جن کی میڈیا پر تشہیر نہیں کی جاتی ، اسی طرح پارٹی کے محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ امور خارجہ اور ادارہ تعلیم و تربیت کی کئی سرگرمیاں اس رپورٹس کا حصہ نہیں ہیں جنھیں علیحدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔
بی این ایم کے کیپسٹی بلڈنگ کونسل ( ادارہ تعلیم و تربیت ) کے زیر اہتمام نہ صرف مرکزی سطح پر تعلیم و تربیت کے غرض سے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے بلکہ ہر یونٹ اور سیلز کی سطح پر باقاعدہ سرکلز بھی ہوتے ہیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 312 ایسے تنظیمی پروگرامز ہوتے ہیں کہ جن کا رکارڈ صرف سیکریٹری جنرل اور متعلقہ ادارے کے پاس ہی ہوتا ہے۔ اس لیے وہ بھی یہاں شامل نہیں۔
اس رپورٹ کو صرف اس لیے پیش نہیں کیا جا رہا ہے کہ ہم پارٹی کارکردگی سے بلوچ قوم اور پارٹی ممبران کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ یہ رپورٹ ہمیں ہماری کامیبایوں کے ساتھ ہماری کوتائیوں اور کمزوریوں کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
بی این ایم کی طرف سے سال 2024 کو مختلف مواقع پر 19 احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ احتجاجی مظاہرے متحدہ ریاست ہائے امریکا ، یونائیٹڈ کنگڈم ( برطانیہ ) ، جرمنی ، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں ہوئے ۔
5 مرتبہ بیرون ملک عوامی سطح کے آگاہی مہم چلائے گئے جن میں بلوچستان کی صورتحال پر مختلف ممالک میں لوگوں کو آگاہی دی گئی ۔
پارٹی کی طرف سے 2 کانفرنسز ہوئے ، جن میں بین الاقوامی سطح پر دانشوروں ، دیگر اقوام کے نمائندگاں اور سیاستدانوں نے شرکت کی ۔
برطانیہ کے پارلیمنٹ میں ایک بین الاقوامی سطح کے مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں بی این ایم کے نمائندگان نے بلوچستان کے مسئلے کو پیش کرتے ہوئے بلوچ قومی آزادی کے مطالبے کو اجاگر کیا۔
بی این ایم کے مختلف وفود نے دنیا بھر میں 11 بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کیں۔
مختلف مواقع پر 23 یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا جو سال کے مختلف مہینوں میں ہوئیں۔ ان میں بلوچ قائدین کی برسیاں ، جبری گمشدگیوں کا عالمی دن ، 27 مارچ بلوچستان پر قبضے کا دن ، 11 اگست بلوچستان کی برطانوی تسلط سے مکمل آزادی کا دن ، 28 مئی بلوچستان پر پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کا دن اور 13 نومبر بلوچ شہداء کا دن جیسی تقریبات شامل تھیں۔
جنیوا میں بی این ایم کے چیئرمین نے ایک پریس کانفرنس کیا ، جس میں بلوچستان کی تحریک آزادی اور پاکستانی قبضے میں بلوچستان کی صورتحال سے صحافیوں کو آگاہ کیا گیا۔
بلوچستان کے بارے میں جنیوا میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے فوٹوگرافرز کی تصاویر پیش کی گئیں۔
بی این ایم کے ادراہ تعلیم و تربیت یا کیپسٹی بلڈنگ کونسل کے توسط مرکزی سطح پر 8 پروگرامز ہوئے۔
پانچ تنظیمی پروگرامز ہوئے جن میں کابینہ اجلاس ، مرکزی کمیٹی کا اجلاس ، ھنکین اور چیپٹرز کے انتخابات شامل ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر دو خطوط ارسال کیے گئے۔ ایک خط کا متن پارٹی چیئرمین کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو ارسال کیا گیا جبکہ دوسرا خط بی این ایم نیدر لینڈز کی طرف سے ڈچ حکومت کو دیا گیا ۔ ہر دو خطوط میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر توجہ دلائی گئی اور دنیا کے حکمرانوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پاکستان کا عالمی سطح پر محاسبہ کریں کیونکہ وہ بلوچستان پر قابض ہے اور بلوچ عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
16 رپورٹس شائع کیے گئے جن میں زیادہ تر بی این ایم کے ادارہ انسانی حقوق پانک کی ماہانہ رپورٹس تھیں جبکہ بی این ایم کے محکمہ سماجی بہبود نے بھی بلوچستان کے مختلف مسائل پر حقائق پر مشتمل اعداد و شمار اکھٹے کرکے رپورٹس جاری کیے۔
مجموعی طور پر میڈیا نے پارٹی سرگرمیوں پر مشتمل 150 ویڈیوز جاری کیے ہیں لیکن تین خصوصی ویڈیوز بھی جاری کیے گئے جو مختلف موضوعات پر تھیں۔
گذشتہ سال زْرمبش پبلی کیشنز کی طرف سے 5 کتابیں شائع کی گئیں۔ بی این ایم کے ادارہ تعلیم و تربیت کے ذمہ دار وائس چیئرمین ڈاکٹر جلال بلوچ ہیں اس لیے بیشتر کتابیں ان کی نگرانی میں شائع کی گئی ہیں جبکہ پارٹی کا ترجمان زْرمبش میگزین دو مرتبہ شائع ہوا ہے ۔ جس کی ترتیب و اشاعت کی ذمہ داری سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل کمال بلوچ نے نبھائی ۔
3 پمفلٹس جاری کیے گئے ، ایک ویبینار ہوا ، 5 پوسٹرز جاری کیے گئے۔
پارٹی کے موقف کے اظہار کے لیے 25 بیانات مقامی اور عالمی میڈیا کو جاری کیے گئے جو پارٹی چیئرمین ، سیکریٹری جنرل اور ترجمان کی طرف سے تھے۔
سوشل میڈیا پر 7 مرتبہ مختلف موضوعات پر ہیش ٹیگز کمپئن چلایا گیا۔
بی این ایم کی سالانہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ پارٹی نے عملی کارکردگی پر زیادہ توجہ دی ہے اور سوشل میڈیا کو اپنی کارکردگی کو پیش کرنے کا ذریعہ بنایا ہے نہ کہ میدان عمل۔
قاضی داد محمد ریحان
سیکریٹری ، اطلاعات و ثقافت ، بلوچ نیشنل موومنٹ
بلوچ نیشنل موومنٹ سالانہ کارکردگی برائے سال 2024
- احتجاج : 19
- آگاہی مہم : 05
- کانفرنسز :02
- پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی تقریبات : 01
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 11
- یادگاری تقریبات : 23
- پریس کانفرنسز : 01
- تصویری نمائش: 01
- ادارہ تعلیم و تربیت کے پروگرامز : 08
- سفارتی ملاقاتیں : 08
- تنظیمی پروگرامز : 07
- بین الاقوامی سطح پر ارسال کیے گئے خطوط : 02
- رپورٹس: 16
- خصوصی ویڈیوز : 03
- کتاب: 05
- پمفلٹس : 03
- ویبینار : 01
- پوسٹرز : 5
- بیانات : 25
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 07
جنوری 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 02
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 01
- یادگاری تقریبات : 03
- رپورٹس:02
- بیانات : 03
6 جنوری 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک کی دسمبر 2023 کی رپورٹ: بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے لیے عالمی توجہ کی اپیل
7 جنوری 2024 |مظاہرہ ۔ جرمنی
جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بی این ایم کا جرمنی میں مظاہرہ
10 جنوری 2024 |احتجاج ۔ امریکا
بلوچ نسل کشی کے خلاف بی این ایم کا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج
14 جنوری 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک کی سالانہ رپورٹ برائے 2023 : بلوچستان میں 75 افراد ماورائے عدالت قتل اور 576 جبری لاپتہ
14 جنوری ، 2024 |بیان ۔ ترجمان
برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پر مشکور ہیں، بلوچ اپنی سرزمین پر مکمل اختیار کی خواہاں ہے۔ ترجمان بی این ایم
16 جنوری 2024 |برطانوی پارلیمنٹ کی تقریب میں شرکت
بی این ایم نمائندے کا برطانوی پارلیمان میں خطاب : برطانوی پارلیمانی اراکین بلوچستان مسئلے کو پارلیمان میں اٹھا کر پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کریں
17 جنوری ، 2024 | بیان ۔ جی ایم سید سالگرہ
جی ایم سید سالگرہ ، بی این ایم کا پیغام : بلوچ آزاد سندھو دیش تحریک کی حمایت جاری رکھے گا
18 جنوری 2024 |شہادتیں ۔ قومی نقصان ، دوستا محمود کی خاندان سمیت شہادت
پاکستان کےحملوں میں مغربی بلوچستان میں مقیم مہاجر سیاسی کارکن دوستامحمود سمیت دس بلوچ خواتین وبچے شہید ہوئے۔ ترجمان بی این ایم
30 جنوری 2024 |یادگاری تقریب ۔ آواران مشکے۔ کیچ گوادر ۔ مر کز
شہید ڈاکٹرمنان اور ساتھیوں کے آٹھویں یوم شہادت پر، بی این ایم آوران مشکے ، کیچ گوادر ھنکین اور مرکز کی طرف سے پروگرامات
فروری 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 01
- آگاہی مہم : 02
- تنظیمی پروگرامز : 01
-رپورٹس: 04 - پمفلٹس : 01
- بیانات : 05
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 01 2 فروری 2024|پمفلٹ | |موضوع : مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی الیکشن کا بائیکاٹ
بلوچ قوم سے الیکشن بائیکاٹ کی اپیل
3 فروری 2024 |چیئرمین ۔ بیان
ووٹ ڈالنے کا مقصد بلوچستان میں ریاستی جرائم کی حمایت کرناہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ
6 فروری 2024 | پانک ۔ رپورٹ
پانک جنوری 2024 کی رپورٹ : 11 افراد ماورائے عدالت قتل ، 39 افراد جبری لاپتہ کیے گئے
7 فروروی ، 2024
چئیرمین ویڈیو پیغام ۔ پاکستانی الیکشن بائیکاٹ
پاکستانی الیکشن میں حصہ داری قومی جرم ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
7 فروروی ، 2024 | ویڈیو پیغام ، انفارمیشن سیکریٹری ۔ پاکستانی الیکشن بائیکاٹ
پاکستانی الیکشن میں حصہ لینا، بلوچ خون کا سودا ہے۔
7 فروری ، 2024 | سوشل میڈیا ھیش ٹیگ کمپئن ۔ پاکستانی انتخاب مخالف
#NoToElectionsInBalochistan
9 فروری 2024 |چیئرمین – بیان
بلوچ قوم نے شعوری جرات کے ساتھ پاکستانی انتخابات کو مسترد کرکے تحریک آزادی کے حق میں فیصلہ دیا۔ ڈاکٹرنسیم بلوچ
12 فروری 2024 |احتجاج ۔ جرمنی
بلوچ نیشنل موومنٹ کا جرمنی میں احتجاج : بلوچ نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ
14 فروری 2024 | پانک ۔ رپورٹ
جھاؤ – ریاستی مظالم اور اجتماعی سزا پر پانک رپورٹ
17 فروری 2024
بی این ایم کی کابینہ کا تیسرا اجلاس : منظم قومی تحریک ہی پاکستانی درندگی کا مقابلہ کرسکے گی۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
17 فروری 2024 | پانک ۔ رپورٹ
درد کی چیخ : توتک میں پاکستانی فوج کی جارحیت پر پانک کی رپورٹ
17 فروری 2024 | ترجمان ۔ بیان
کنٹانی مزدور قتل کی مذمت : پاکستان کوسٹ گارڈز قابض فوج کاحصہ ، بلوچوں کاقاتل اور بھتہ خوری کی فرنچائز ہے۔ بی این ایم ترجمان
18 فروری 2024 |ترجمان ۔ بیان
ہدایت لوہار قتل کی مذمت : پاکستان منصوبے کے تحت محکوم افراد کے قومی دانش کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بی این ایم ترجمان
19 فروری 2024 |آگاہی مہم ، بی این ایم یوکے ۔ بلوچستان کے بارے میں
بی این ایم کا برطانیہ میں کئی روزہ آگاہی مہم کا پہلا حصہ مکمل ، عالمی برداری سے بلوچ کے لیے انصاف اور آزادی کا مطالبہ
25 فروری 2024 |رپورٹ ۔ محکمہ سماجی بہبود
تحصیل جاھو، آواران اور مشکے میں صحت کی ابتر صورتحال ، بی این ایم کے محکمہ سماجی بہبود کی رپورٹ
27 فروری 2024 | آگاہی مہم ۔ بی این ایم یوکے
پاکستانی قبضے کے خلاف بی این ایم کی لندن مہم کا اختتام ، اگلے مرحلے میں مانچسٹر اور لیڈز میں مہم چلائی جائے گی
25 فروری 2024 |بیان ۔ ترجمان
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس میں بی این ایم بلوچ مسئلے کو اجاگر کرے گی
مارچ 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 05
- آگاہی مہم : 01
- کانفرنسز : 01
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 01
- یادگاری تقریبات : 02
- پریس کانفرنسز : 01
- تصویری نمائش: 01
- ادارہ تعلیم و تربیت : 01
- رپورٹس: 01
- پمفلٹس : 01
- پوسٹرز : 01
- بیانات : 03
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 01
1مارچ 2024 |بیان ۔ ترجمان
بولان اور ملحقہ علاقوں میں فوجی جارحیت سے انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔ ترجمان بی این ایم
3 مارچ 2024|بیان ۔ ڈاکٹر نسیم
امریکن اراکین کانگریس کی حکومت پاکستان کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ خوش آئند ، بی این ایم کے موقف کی تائید ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
4 مارچ 2024|آگاہی مہم ۔ بی این ایم لندن
بی این ایم برطانوی چیپٹر کی مسئلہ بلوچستان پر لیڈز میں آگاہی مہم ، پمفلٹ تقسیم کیے گئے
6 مارچ 2024| پانک ۔ رپورٹ
پانک فروری 2024 کی رپورٹ : 33 افراد جبری لاپتہ ، 28 ٹارچر سیلز سے رہا ، 5 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا
11 مارچ 2024| پریس کانفرنس | جنیوا پریس کلب میں پریس کانفرنس
جنیوا میں پریس کانفرنس : بی این ایم کی بلوچ تحریک کے لیے عالمی حمایت کی درخواست
11 مارچ 2024| سوشل میڈیا ھیش ٹیگ مہم
BNMGenevaEvents2024
BalochistanCrisis
FreedomJusticeEquality
11 مارچ 2024| کا نفرنس
چوتھی عالمی بلوچستان کانفرنس ، جنیوا
12 مارچ 2024
تصویر نمائش ۔ جنیوا
21 مارچ 2027| ترجمان ۔ بیان
27 مارچ کو پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا تھا ، بی این ایم یوم سیاہ منائے گی ، جرمنی ، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے
24مارچ 2024 | احتجاج ۔ جرمنی
بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف ، جرمنی میں بی این ایم کا احتجاج ؛ 27 مارچ بلوچ قوم کے لیے سیاہ ترین دن ہے
26 مارچ 2024 |احتجاج ۔ نیدرلینڈز
27 مارچ یوم سیاہ پر احتجاج: بی این ایم نیدرلینڈز کا بلوچ نسل کشی پر عالمی توجہ کا مطالبہ
27 مارچ 2024 |پوسٹر ۔ یوم سیاہ
یوم سیاہ : 27 مارچ ، 1948 کو پاکستان نے بلوچستان پر جبری قبضہ کیا
27 مارچ 2024 |احتجاج ۔ برطانیہ
بلوچستان کے جبری قبضے کے دن
27 مارچ 2024 |عالمی سطح کی تقریب میں شرکت
بلوچستان میں داعش کے فعال کیمپوں کی موجودگی تشویشناک ہے، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کا اقوام متحدہ میں ضمنی تقریب سے خطاب
27 مارچ 2024 |مظاہرہ ۔ برطانیہ
بی این ایم مانچسٹر مظاہرہ : شیطانی ریاست پاکستان نے اسلام کے نام پر بلوچ کی آزادی چھینی ہے
27 مارچ 2024 | 27مارچ ۔ علمی نشست
مارچ یوم سیاہ : شہید راشد ھنکین کی نشست ، غلامی اقوام کے وجود کو مٹادیتی ہے
27 مارچ 2024
بلوچستان میں داعش کے فعال کیمپوں کی موجودگی تشویشناک ہے، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کا اقوام متحدہ میں ضمنی تقریب سے خطاب
27 مارچ 2024 | 27 مارچ ۔ علمی نشست
27مارچ یوم سیاہ : شہید راشد ھنکین کی نشست ، غلامی اقوام کے وجود کو مٹادیتی ہے
28 مارچ 2024 | ادارہ تعلیم و تربیت کا پروگرام
سیاست کو تمام شعبہ ہائے زندگی پر فوقیت حاصل ہے۔ دل مراد
29 مارچ 2024 | سوشل میڈیا کمپئن
Click Here کمپئن | 29 مارچ 2024| #FreeBalochistan
29 مارچ 2024 | مظاہرہ ۔ برطانیہ
بی این ایم مانچسٹر مظاہرہ : شیطانی ریاست پاکستان نے اسلام کے نام پر بلوچ کی آزادی چھینی ہے
اپریل 2024 ، ٹائم لائن
- آگاہی مہم : 01
- یادگاری تقریبات : 07
- تنظیمی پروگرامز : 01
- رپورٹس: 01
- بیانات : 01
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 03
5 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
مشکے شہدائے مرگاپ کی شہادت کی مناسبت سے بی این ایم کی جانب سے تربیتی نشست کا انعقاد
6 اپریل 2024 |شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
شہدائے مرگاپ کی یاد میں بی این ایم کا پروگرام : ہمیں تکالیف برداشت کرکے ثابت کرنا ہے کہ ہم ہی غلام محمد کے نظریاتی وارث ہیں
7 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
شال شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام : شہید واجہ غلام محمد نے ہمیں قربانیوں کا درس دیا ہے
7 اپریل 2024 | رپورٹ ۔ پانک
بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورت حال ، مارچ 2024 میں 24 افرادجبری لاپتہ،دو جعلی مقابلے میں قتل ہوگئے ۔پانک
8 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
بی این ایم محض زمین نہیں بلکہ بلوچ قوم کی انسانی بنیادوں پر آزادی چاہتی ہے۔ شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام
9 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ یادگاری تقریب
شہدائے مرگاپ واقعہ نے بلوچ قومی سیاست کونئی سمت اوررخ عطاکی جس کے اثرات بلوچ قومی سیاست پر ہمیشہ رہیں گے۔دل مرادبلوچ سیکریٹری جنرل بلوچ نیشنل موومنٹ
9 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام : شہداء کی قربانیوں کو ثمرآور بنانے کے لیے انتھک محنت کرنی ہوگی
9 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
شہدائے مرگاپ کی یاد میں نشست : شہید غلام محمد کے ساتھی قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ قاضی ریحان
10 اپریل 2024 | شہدائے مرگاپ ۔ تنظیمی دورے ۔ تربیتی نشست ۔ قاضی ریحان
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے شہید انور ایڈوکیٹ کیچ-گوادر ھنکین کی طرف سے شہدائے مرگاپ کی یاد میں تربیتی نشست ہوا۔
10 اپریل 2024 | شہید سلیمان آرگنائزنگ باڈی تربت ۔ یادگاری تقریب
شہید سلیمان ھنکین کی شہدائے مرگاپ کے یاد میں تقریب ، ہماری زمہ داری قومی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد ہے
20 اپریل 2024 | بیان ۔ ریاست پاکستان کی دہشت گردی
کراچی میں بلوچ گھروں پر چھاپے کے خلاف
22 اپریل 2024 | تنظیمی پروگرام ۔ جرمنی چیپٹر کا انتخاب
بی این ایم جرمنی چیپٹر کا ہینوور میں پانچواں جنرل باڈی اجلاس، نئی کابینہ تشکیل
22 اپریل 2024 | سوشل میڈیا کمپئن۔ #FreeBalochistan
تشدد پر ٹکی ریاست پاکستان
26 اپریل 2024|آگاہی مہم ۔ برطانیہ
بی این ایم کا کیمبرج میں مہم ، شہریوں کو قومی تحریک اور پاکستانی مظالم کے بارے میں آگاہی دی گئی
29 اپریل 2024 | سو شل میڈیا کمپئن۔ #FreeBalochistan
ثقافتی اور تہذیبی حوالے سے بلوچ ایک منفرد قوم ہے
29 اپریل 2024 | سوشل میڈیا کمپئن ۔ #StopFencingGwadar
گوادر شہر کے محاصرے کے خلاف
مئی 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 04
- آگاہی مہم : 01
- رپورٹس: 01
- خصوصی ویڈیوز : 01
- کتاب : 01
- پمفلٹس : 01
- پوسٹرز : 03
- بیانات : 01
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 01
1مئی 2024 | احتجاج ۔ جنوبی کوریا
جنوبی کوریا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان پر قبضہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کو فروغ دے گا
2 مئی 2024 | شہید فدا احمد پوسٹر
#TributeToFidaAhmedBaloch
2 مئی 2024 | شہید فدا احمد ویڈیو
3 مئی 2024 | خصوصی ویڈیو ۔ گوادر باڑ
3 مئی 2024 |بیان ۔ چیئرمین
گوادر کو باڑ لگانے کے انتہائی اقدام کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
3 مئی 2024 | تنظیمی پروگرام ۔ نیدر لینڈز انتخابات
بی این ایم اعلامیہ: نیدرلینڈز چیپٹر کابینہ کی مدت پوری، کابینہ تحلیل ، آرگنائزنگ باڈی تشکیل
6 مئی 2024 | بی این ایم پمفلٹ »
گوادر: سامراجی کھیل کا اہم مرکز
8 مئی 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک اپریل 2024 کی رپورٹ : 37 افراد جبری لاپتہ ، 2 ماورائے عدالت قتل اور 21 اذیت گاہوں سے رہا
10 مئی 2024 | آگاہی مہم ۔ برطانیہ
برطانوی شہریوں کے ٹیکس کی رقم بلوچ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے۔ بی این ایم کا برمنگھم میں آگاہی مہم
13 مئی 2024 | کتاب کی اشاعت ۔ بلوچی
کتاب ءِ نام : یاتانی پتینک ( وپا ابدمانیں کارستے) ۔رد ءُ بند : بابل لتیپ
22 مئی 2024 | احتجاج ۔ جنوبی کوریا
گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کے خلاف بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ
23 مئی 2024 | سوشل میڈیا کمپئن
#FreeBalochistan
28 مئی 2024 |پوسٹر
بلوچستان میں ایٹمی بم کے تجربات کے خلاف پوسٹر
28 مئی 2024 | احتجاج ۔ جرمنی
بی این ایم کا جرمنی میں پاکستان کے جوہری تجربات کے خلاف احتجاج: بلوچستان مہلک بیماریوں اور ماحولیاتی تباہی کا شکار ہے
28 مئی 2024 | بلوچستان میں ایٹمی بم کے تجربات کے خلاف پوسٹر
ہم یہ چہرے کبھی نہیں بھولیں گے ، ایٹمی تابکاری متاثر مسخ چہرے ، جن پر پوسٹرز بنائے گئے
28 مئی 2024 | احتجاج ۔ نیدر لینڈز
پاکستان نے بلوچستان کو جوہری ہتھیاروں کا تجربہ گاہ بنا رکھا ہے ، بی این ایم کا نیدر لینڈز میں احتجاج
30 مئی 2024 | احتجاج ۔ برطانیہ
پاکستان منفرد ملک ہے جو دنیا کو دہشت زدہ کرنے کا جشن مناتا ہے، لندن میں بی این ایم کا جوہری ہتھیار مخالف مظاہرہ
جون 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 02
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 01
- یادگاری تقریبات : 03
- رپورٹس: 01
- پوسٹرز : 01
- بیانات : 02
- سوشل میڈیا ھیش ٹیگز کمپئن : 01
1 جون 2024 | پوسٹر ۔ شہید صبا دشتیاری
قومی تحریک آزادی میں آپ کی نمایاں خدمات کی وجہ سے آپ کو ’’ معلم آزادی ‘‘ کہا جاتا ہے۔
13 جون 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک ، مئی 2024 کی رپورٹ : بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے
15 جون 2024 | علمی پروگرامز ۔ مشکے آواران ۔ کیچ گوادر ھنکین
پاکستان بلوچ کی ریاست نہیں بلکہ قبضہ گیر ریاست ہے، بی این ایم آواران ، کیچ و گوادر پروگرامات
19 جون 2024
کوہ سلیمان میں بی این ایم کی تقریب : قابض ریاست بلوچوں کو غیر اہم سمجھتی ہے
20 جون 2024 | تقریبات میں شرکت
آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں بلوچ خواتین سب سے آگے ہیں۔ صفیہ بلوچ
22 جون 2024 | احتجاج ۔ جرمنی
جرمنی میں بلوچستان کے لوگوں پر تشدد کے خلاف بی این ایم کا مظاہرہ
23 جون 2024 | بیان ۔ ترجمان
ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کے 15 سال: بلوچستان کا المیہ عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ترجمان بی این ایم
25 جون 2024 | بیان ۔ ترجمان
عزم استحکام کے نام پر متوقع خون خرابے کو روکنے کے لیے محکوم اقوام کا اتحاد، علاقائی و عالمی طاقتوں کی مداخلت ضروری ہے۔ ترجمان بی این ایم
26 جون 2024 | احتجاج ۔ جرمنی
بلوچستان میں وسیع فوجی کارروائیاں بند کی جائیں ، بی این ایم کا جرمنی میں احتجاج
28 جون 2024 | سوشل میڈیا کمپئن پوسٹر ۔ #ReleaseDrDeenMohammad
جبری گمشدگی کسی ایک قوم ، فرد اور خاندان کے خلاف نہیں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
28 جون 2024 | بیان ۔ ترجمان
راجی مچی روک کر پاکستان نے پھر ثابت کیا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے بھی پرامن جدوجہد لاحاصل ہے۔ ترجمان بی این ایم
جولائی 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 01
- رپورٹس: 01
- بیانات : 04
11 جولائی 2024 | رپورٹ ۔ پانک
بلوچستان کے 12 مختلف اضلاع اور سرگودھا سے 54 بلوچ جبری لاپتہ ، دو قتل ، فوجی تشدد سے متاثرہ نوجوان کی خودکشی
12 جولائی 2024 | بیان ۔ چیئرمین
خواتین پر بہیمانہ تشدد بلوچ قومی حافظے کاحصہ بن چکا ہے جس کاانتقام آزادی ہے۔ ڈاکٹرنسیم بلوچ
14 جولائی 2024 | بیان ۔ ترجمان
چیئرمین بی این ایم برطانیہ پہنچ گئے ، اراکین پارلیمان ، بلوچ کمیونٹی اور محکوم اقوام کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے
اگست 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 03
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 01
- ادارہ تعلیم و تربیت کے پروگرامز : 01
- تنظیمی پروگرامز : 01
- بین الاقوامی سطح پر ارسال کیے گئے خطوط : 01
- رپورٹس: 01
- بیانات : 06
1اگست 2024 | بیان ۔ ترجمان
برطانوی پارلیمان میں بلوچستان بارے تحریک پر جان میکڈونل کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ترجمان بی این ایم
4 اگست 2024 | بیان ۔ چیئرمین
بلوچستان انسانی المیہ: ڈاکٹر نسیم بلوچ کا سربراہان مملکت سے بلوچستان میں مداخلت کی اپیل
5 اگست 2024 | تقریب میں شرکت ۔ قاضی ریحان
گوادر پاکستانی فوج کے محاصرے میں ہے، پانی تک کی ترسیل بند کی گئی۔ قاضی ریحان کی جے کے پی این پی کی نشست سے گفتگو
5 اگست 2024 | احتجاج ۔ جنوبی کوریا
بلوچ راجی مچی پر ظالمانہ کریک ڈاؤن کے خلاف بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاج
5 اگست 2024 | تنظیمی پروگرام ۔ نیدر لینڈز پارٹی انتخابات
بی این ایم نیدرلینڈز کی نئی کابینہ انتخابات: مہیم بلوچ صدر ، دیدگ بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب
6 اگست 2024 | احتجاج ۔ برطانیہ
گوادر ناکہ بندی اور بلوچ راجی مچی پر کریک ڈاؤن کے خلاف بی این ایم کا برطانیہ میں مظاہرہ
7 اگست 2024 | احتجاج ۔ نیدر لینڈز | نیدرلینڈز : بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے گوادر اور بلوچستان کے مختلف شہروں راجی مچی پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی ترجمان بی این ایم
8 اگست 2024 | تقریب میں شرکت ۔ قاضی ریحان
ہمیں اپنے راستے اپنے حالات کے مطابق خود بنانے ہیں، قاضی ریحان کی جے کے پی این پی کی نشست سے گفتگو
10 اگست 2024 | بیان ۔ ترجمان
گیارہ اگست یوم تجدید عہد ہے، شہدا کے خون کی سوگند آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ترجمان بی این ایم
11 اگست 2024 | مرکزی ادارہ تعلیم و تربیت کا پروگرام
قربانیوں کی بدولت بلوچستان کو برطانیہ سے آزادی ملی۔ حسن دوست بلوچ
11 اگست 2024 | کمپئن ۔ 11 اگست
11 اگست بلوچستان کی آزادی کی یاد دلاتا ہے ، بی این ایم کا نیدرلینڈز اور امریکا میں پمفلٹ تقسیم
13 اگست 2024 | اعلان شہادت ۔ بیان ۔ ترجمان
شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے ، پاکستانی فوج نے ہدف بنا کر قتل کیا
14 اگست 2024 | بیان ۔ ترجمان
پاکستانی محکوم اقوام کے لیے چودہ اگست یوم سیاہ ہے۔ ترجمان بی این ایم
14 اگست 2024 | پوسٹر
14 اگست: غیرفطری ریاست پاکستان کے قیام کا دن
18 اگست 2024 | رپورٹ ۔ پانک
جولائی 2024 میں پاکستانی فورسز نے 3 افراد ماورائے عدالت قتل کیے اور 35 کو جبری لاپتہ کیا۔ پانک کی ماہانہ رپورٹ
19 اگست 2024 | بیان ۔ ترجمان
عالمی ریڈکراس ، بزرگ بلوچ رہنماء استاد واحد کمبر کی بازیابی اور بطور قیدی ان کے قانونی اور انسانی حقوق دلانے میں کردار ادا کرے۔ ترجمان بی این ایم
25 اگست 2024 | بیان ۔ چیئرمین
سیاسی وارث شہید اکبر خان بگٹی کے مشن پرگامزن رہیں گے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
ستمبر 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 01
- کانفرنسز : 01
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 01
- یادگاری تقریبات : 01
- سفارتی ملاقاتیں : 02
- رپورٹس: 01
- بیانات : 01
2 ستمبر 2024 | بیان ۔ ترجمان
اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس کونسل کے اگلے سیشن میں بی این ایم کا تین روزہ تقریبات کا اعلان
3 ستمبر 2024 | احتجاج ۔ نیدر لینڈز
جبری گمشدگیوں کا عالمی دن ، بی این ایم کا نیدرلینڈز میں احتجاج اور ریلی
10 ستمبر 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک کی ماہانہ رپورٹ : انسانی حقوق کی صورتحال بد تر ، اگست 2024 میں 14 افراد ماورائے عدالت قتل ، 44 جبری لاپتہ
17 ستمبر 2024 | پانچواں بلوچستان کانفرنس ۔ جنیوا
جنیوا میں بی این ایم کا پانچواں بین الاقوامی بلوچستان کانفرنس : بلوچستان محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ امیدوں کا قبرستان ہے
19 ستمبر 2024 |سفارتی سرگرمی
بی این ایم کے وفد کی جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوم متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات
20 ستمبر 2024 | تقریب میں شرکت
بی این ایم کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں استاد واحد کمبر کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش
25 ستمبر 2024 |سفارتی سرگرمی
بی این ایم کے وفد کا اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ڈاکٹر ایلیسا مورجیرا سے ملاقات
26 ستمبر 2024 | علمی نشست
بی این ایم مشکے آواران زون کی نشست ، چیف اسلم بلوچ کی شہید علی شیر کرد کے بارے میں گفتگو
اکتوبر 2024 ، ٹائم لائن
- بین الاقوامی تقریبات میں شرکت : 06
- سفارتی ملاقاتیں : 01
- تنظیمی پروگرامز : 03
- رپورٹس: 01
- بیانات : 02
3 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
بی این ایم کی نمائندہ سمل بلوچ کا اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خطاب
7 اکتوبر 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک رپورٹ : ستمبر میں پاکستانی فورسز نے بلوچستان میں 41 افراد کو جبری لاپتہ اور 3 کو ماورائے عدالت قتل کیا
8 اکتوبر 2024 | بیان ۔ ترجمان | پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو سفر سے روکنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان بی این ایم
8 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور فوجی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بلوچ خواتین انصاف کی لڑائی میں قیادت کر رہی ہیں۔ صفیہ منظور
10 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
چین کے گوادر میں اسٹرٹیجک مقاصد ، معاشی مفادات سے بڑھ کر ہیں، ڈاکٹر نسیم بلوچ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تقریب میں خطاب
11 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
چین ہو یا دنیا کی کوئی اور بڑی طاقت ہمارے وسائل کا جو بھی استحصال کرے گا ہم اس کی مزاحمت کریں گے۔ڈاکٹر نسیم بلوچ
13 اکتوبر 2024 | ورکر اسمبلی ۔ تنظیمی پروگرام
بی این ایم کے کارکنان کو پارٹی نظم و ضبط کے اندر رہتے ہوئے اجتماعی عمل کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
14 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
سندھی اور بلوچ خطہ آج سراپا درد ہیں لیکن ہم مایوس نہیں کیونکہ ہماری قومی سمت درست ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
15 اکتوبر 2024 | سفارتی سرگرمی
بی این ایم چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی برطانوی ممبر پارلیمنٹ جان میکڈونل سے ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر گفت و شنید
17 اکتوبر 2024 | تنظیمی سرگرمی ۔ دورہ
مضبوط بی این ایم مضبوط تحریک کی ضمانت ہے، بی این ایم مشکے آواران ھنکین کے صدر کا دورہ اور کارکنان سے خطاب
20 اکتوبر 2024 | تنظیمی سرگرمی ۔ انتخابات
بی این ایم کیچ گوادر ھنکین کا سیشن اور انتخابات ، بابا جی آر صدر ، جیھند سیکریٹری منتخب
21 اکتوبر 2024 | بین الاقوامی تقریب میں شرکت
بی این ایم جرمنی کے صدر شر حسن کی لیپزگ تقریب میں شرکت ، بلوچ جدوجہد کے لیے بین الاقوامی حمایت پر زور
24 اکتوبر 2024 | اعلان شہادت ۔ ترجمان
پارٹی دوزواہ شہید عبدالحق اور شہید لیاقت پاکستانی فوج نے ہدف بناکر قتل کیے۔ترجمان بی این ایم
نومبر 2024 ، ٹائم لائن
- یادگاری تقریبات : 07
- تنظیمی پروگرامز : 01
- بیانات : 02
5 نومبر 2024 | تنظیمی پروگرام ۔ سی سی اجلاس
ہماری ترجیح بلوچ قومی آزادی کی تحریک کا فروغ ہونی چاہیے۔ چیئرمین بی این ایم کا سی سی اجلاس سے خطاب
7 نومبر 2024 | اعلان ۔ بیان ۔ ترجمان
فہیم بلوچ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب
13 نومبر 2024 | یادگاری تقریب ۔ جرمنی
جرمنی: بی این ایم کی جانب سے بلوچ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن، تصویری نمائش اور سیمینار
13 نومبر 2024 |یادگاری تقریب ۔ یوم بلوچ شہداء
جرمنی: بی این ایم کی جانب سے بلوچ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن، تصویری نمائش اور سیمینار
13 نومبر 2024 | یادگاری تقریب ۔ یوم بلوچ شہداء
شہداء ان ہی میں سے ہیں جو آج بلوچ آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بی این ایم آواران مشکے ھنکین کی یوم بلوچ شہداء تقریب
13 نومبر 2024 | یادگاری تقریب ۔ نیدر لینڈز
نیدرلینڈز: یوم بلوچ شہداء ، زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
13 نومبر 2024 | یادگاری تقریب ۔ برطانیہ
یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے بی این ایم کی برطانیہ میں تقریب : ناگریز قربانی دے کر شہداء تاریخ میں امر ہوچکے ہیں
13 نومبر 2024 | یادگاری تقریب ۔ کیچ ، گوادر ھنکین
شہداء کی یات میں بی این ایم کیچ گوادر ھنکین کی تقریب ، بلوچ کے لیے اس کے وطن اور شناخت کی اہمیت اس کی زندگی سے بڑھ کر ہے
13 نومبر 2024 |یادگاری تقریب
شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچ تحریک آگے بڑھ رہی ہے ، بی این ایم شہید صدیق بزدار سیل
22 نومبر 2024 |بیان ۔ چیئرمین
نئی فوج کشی کا اعلان بلوچ قوم کے خلاف جاری فوجی جارحیت کی پردہ پوشی اور مزید ہولناکیوں کی واضح دھمکی ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
دسمبر 2024 ، ٹائم لائن
- احتجاج : 01
- پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی تقریب : 01
- ادارہ تعلیم و تربیت کے پروگرامز : 01
- بین الاقوامی سطح پر ارسال کیے گئے خطوط : 01
- رپورٹس: 01
- کتاب: 01
- ویبینار : 01
- بیانات : 02
13 دسمبر 2024 | بین الاقوامی تقریب
بی این ایم کا برطانوی پارلیمنٹ میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مباحثے کا اہتمام
15 دسمبر 2024 | احتجاج۔ ڈچ حکومت کو خط
ڈچ حکومت بلوچستان میں پاکستان کے مظالم پر اصولی موقف اپنائے ، بی این ایم کا خط
17 دسمبر 2024 | بیان ۔ ترجمان
پاکستان اور چین کے ساتھ کسی بھی جماعت کی شراکت داری جنگی جرم کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ
17 دسمبر 2024 | بیان ۔ سیکریٹری جنرل
افغانستان میں عدم استحکام کی مرکزی محرک پنجابی نوآبادیاتی سوچ ہے۔ دل مراد بلوچ
18 دسمبر 2024 | رپورٹ ۔ پانک
پانک رپورٹ: نومبر 2024 میں بلوچستان میں پاکستانی فوج نے 98 افراد کو جبری گمشدہ اور 12 کو ماورائے عدالت قتل کیا
26 دسمبر 2024 | میگزین کی اشاعت ۔ بی این ایم ترجمان تاکبند زْرمبش
26 دسمبر 2024 |بات کریمہ ءِ یات ۔ ویبینار
بانک کریمہ مظلوم اقوام کے لیے مزاحمت کی علامت ہے ، ڈاکٹر نسیم بلوچ
27 دسمبر 2024 | ادارہ تعلیم و تربیت کا پروگرام
بی این ایم کی قربانیاں بلوچ قوم کے عزم کی عکاس ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ