جنیوا، 11 مارچ، 2024 کو بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے دوران سلسلہ وار متنوع پروگرامات کے ذریعے بلوچستان کی سیاسی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کو اجاگر کرے گی۔
متنوع پروگرامات کے اس سلسلے کا آغاز 11 مارچ کو بلوچستان پر بی این ایم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس سے ہوگا ، جس کا موضوع ’’ بلوچوں کے ساتھ ناانصافی: عالمی تناظر اور عالمی ذمہ داریوں کے پس منظر میں بلوچستان کی سیاسی اور انسانی حقوق کی جدوجہد۔‘‘
اگلے دن، 12 مارچ کو دو روزہ پوسٹر نمائش اور آگاہی مہم شروع کی جائے گی، ساتھ جنیوا کے مشہور بروکن چیئر کے مقام پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس تقریب کا مقصد بلوچ عوام کو درپیش چیلنجز پر بات کرنا اور ان کے مقصد کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔
13 مارچ کو آگاہی مہم اور تصویری نمائش کے دوسرے دن، لائیو پروگرامات اور میڈیا سے بات چیت ہوگی۔ دو روزہ مہم کا اختتام شام 4 بجے ہوگا، جس میں بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کا خلاصہ کیا جائے گا۔
ان تقریبات کے علاوہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے نمائندگان انسانی حقوق کونسل میں بلوچ قوم کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے متعدد مباحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ ان مباحث کا مقصد بلوچ عوام کو درپیش اہم مسائل کی طرف توجہ مبذول کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ان کے حقوق کی وکالت کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے لیے جنیوا میں دنیا بھر سے بی این ایم کے کارکنان کا اجتماع، بلوچستان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے عزم اعادہ ہوگا۔ اس موقع پر بی این ایم بلوچ عوام کو درپیش سیاسی اور انسانی حقوق کے چیلنجز کی طرف عالمی رہنماؤں کو توجہ دلائے گی۔