Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: ڈاکٹر نسیم بلوچ کی اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات، پاکستان کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
چیئرپرسن

ڈاکٹر نسیم بلوچ کی اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات، پاکستان کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ

Dr. Naseem Baloch
Last updated: November 5, 2026 12:39 pm
Last updated: November 5, 2026
5 Min Read
Share
SHARE

جنیو ا: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے معاشی، سماجی و ثقافتی حقوق (سی ای ایس سی آر) میں پاکستان کے دوسرے دورانیہ جاتی جائزے کے موقع پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب کمیٹی اراکین کی توجہ دلائی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی پاکستان کو بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر جواب دہ ٹھہرائے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور نگرانی کے لیے ایک خصوصی طریقۂ کار قائم کرے، اور بلوچ قوم کو ایک باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرے جہاں ان کی آواز براہِ راست سنی جا سکے۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کمیٹی کے اراکین مائیکل ونڈفور اور جولیٹا روسی سے ملاقات کی۔ انھوں نے ان کی توجہ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی سزا اور بلوچ عوام کو بنیادی معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے محروم رکھنے کی جانب مبذول کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو بلوچ قوم پر پاکستان کے منظم جبر سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔

جبری گمشدگیوں اور اجتماعی سزا کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہزاروں بلوچ خاندان اس اذیت سے گزر چکے ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات براہِ راست متاثرین تک محدود نہیں رہتے۔ خاندان اپنے کفیلوں سے محروم ہو جاتے ہیں، بچے تعلیم کے مواقع کھو دیتے ہیں اور پورے کے پورے گھرانے غربت کی دلدل میں دھکیل دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے دیگر رہنماؤں سمیت بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو دی گئی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچ حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے پرامن لوگوں کو کس طرح کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔

معاشی، سماجی و ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے ( آئی سی ای ایس سی آر ) کے آرٹیکل 1 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کمیٹی کو یاد دلایا کہ تمام اقوام کو حقِ خود ارادیت حاصل ہے، جس میں اپنی قدرتی دولت اور وسائل کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا حق بھی شامل ہے۔ انھوں نے آرٹیکل 11، 12 اور 13 کا بھی ذکر کیا جو مناسب معیارِ زندگی، صحت اور تعلیم کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ان ذمہ داریوں کی پاسداری کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا: ”جب بلوچستان میں یہ حقوق سلب کیے جا رہے ہیں تو پاکستان ان کی پاسداری کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟“

کمیٹی اراکین سے گفتگو میں انھوں نے واضح کیا: ”ہم ہمدردی کی بھیک نہیں مانگ رہے۔ ہم انصاف، احتساب اور اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔“

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کمیٹی کے باضابطہ جائزہ اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں تقریباً 12 نمائندوں پر مشتمل پاکستانی وفد معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہوا۔ اجلاس کے دوران جولیٹا روسی نے بارہا بلوچستان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے، جبکہ مائیکل ونڈفور نے بھی خطے سے متعلق مسائل اٹھائے۔ ان سوالات کے نتیجے میں بلوچستان کا معاملہ پاکستان کے باضابطہ جائزے کا حصہ بن گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کمیٹی کے چیئر اور اراکین ایل۔ ای۔ پیریز اور فیوریو ویسکن کو اضافی دستاویزات پیش کیں، جن میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کے تحت ان کے مضمرات کی تفصیلات شامل تھیں۔

فیوریو ویسکن نے ان دستاویزات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے ذاتی طور پر ان کا جائزہ لیا، کمیٹی کے دائرۂ اختیار سے متعلق کئی نکات کی نشاندہی کی اور ڈاکٹر نسیم بلوچ کو یقین دلایا کہ وہ اگلے روز یہ معاملات کمیٹی کے سامنے اٹھائیں گے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
ByDr. Naseem Baloch
Dr. Naseem Baloch is the chairman of BNM. He joined the national movement during his student days. Due to his dynamic character, he was also forced to disappear by the Pakistani army. He played a crucial role in organizing BNM in the Diaspora. Before being elected Chairman, He was the organizer of the BNM Diaspora Committee.

Reports and Statements

ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو سزائیں بلوچ حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں سے ریاستی انتقام ہے، ترجمان بی این ایم

بلوچستان پر قبضے کے بعد سے پاکستان ایک سکیورٹی اسٹیٹ کے طور پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم…

بیانات ترجمان
October 30, 2026

پانک کی جانب سے شور پارود، کلات میں 30 ہزار افراد کی جبری بے دخلی کی مذمت

پانک کے مطابق پاکستانی حکام نے سرمچاروں کی موجودگی اور اس علاقے کے سرکاری زمین ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے…

پانک
October 29, 2026

پانک : ڈاکٹر نوکاپ بلوچ کا قتل پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ کی سرحد پار کارروائی ہے

ڈاکٹر نوکاپ 1982 میں گنڈاچائی، کولواہ، ضلع آواران میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تعلیم…

پانک
October 28, 2026

بی این ایم کا جرمنی میں مظاہرہ، بلوچستان میں ہزاروں افراد کو جبراً گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے

احتجاجی مظاہرے سے حبیب بلوچ، آصف بلوچ، مجیب عبداللہ اور محسن نے خطاب کیا۔

احتجاج جرمنی چیپٹر
October 25, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?