Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: 14 اگست: تقسیمِ ہند کی قیمت آج بلوچ قوم ادا کر رہی ہے — ڈاکٹر نسیم بلوچ
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
بیاناتچیئرپرسن

14 اگست: تقسیمِ ہند کی قیمت آج بلوچ قوم ادا کر رہی ہے — ڈاکٹر نسیم بلوچ

Dr. Naseem Baloch
Last updated: August 14, 2026 1:36 pm
Last updated: August 14, 2026
6 Min Read
Share
SHARE

14 اگست کو پاکستان اپنی تشکیل کو آزادی کے طور پر مناتا ہے، لیکن یہ پاکستان کی آزادی نہیں بلکہ تقسیمِ ہند کا دن ہے۔ انگریزی نوآبادیاتی نظام سے نجات اور فاتحانہ بیانیے کی تخلیق کے ملبے تلے بھیانک حقائق چھپے ہوئے ہیں، جن کا خمیازہ بلوچستان سمیت پورا خطہ بھگت رہا ہے۔ اس لیے بلوچ قوم کے لیے 14 اگست محض ایک دن نہیں، بلکہ گزشتہ ستر سے زائد سالوں کا سیاہ ترین دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے 14 اگست کو یوم تشکیل پاکستان کے پس منظر اپنے بیان کیا۔

انھوں نے کہا ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجودہ پاکستان جن خطوں پر مشتمل ہے، وہاں تاریخ میں کبھی نہ مسلم لیگ کا وجود تھا اور نہ ہی پاکستان کے لیے کوئی تحریک چلی۔ سوائے سندھ اسمبلی کی پاکستان کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کے، ہمیں کہیں کوئی سیاسی تحریک نظر نہیں آتی۔ لہٰذا پاکستان کا قیام کسی ناگزیر تاریخی و فطری قانون کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ برطانوی نوآبادیاتی سیاست سے جنم لینے والی اور مذہبی بنیادوں پر منظم ہوتی ہوئی نمائندگی، کانگریسی قیادت کی تباہ کن مصالحت کوشی اور برطانیہ کے مستقبل کے مفادات کا کھیل تھا۔ جو مسلم لیگ 1946ء تک ایک متحدہ ہندوستان پر راضی تھی، وہ محض ایک سال بعد خود سے کس طرح ایک نیا ملک بنا سکتی تھی؟ لہٰذا پاکستان کی تخلیق محض مسلم لیگ کا کمال نہیں، بلکہ برطانیہ اور انڈین نیشنل کانگریس کے اپنے اپنے منصوبوں کا حصہ تھی، جس کے نتیجے میں ہندوستان تقسیم ہوا۔

’’ بلوچ نوجوان اگر قیامِ پاکستان کو محض محمد علی جناح، مسلم لیگ یا برطانیہ کی سازش تک محدود سمجھیں تو یہ تاریخ کا ادھورا مطالعہ ہوگا۔ مسلم لیگ یقیناً تقسیم کی ذمہ دار تھی، لیکن متحدہ ہندوستان کا دعویٰ کرنے والی کانگریس نے اسے متحد رکھنے کے لیے آخر کون سی سیاسی مزاحمت کی؟ ایک ایسی جماعت جس نے دہائیوں تک ہندوستان کی وحدت کو اپنا قومی نصب العین قرار دیا تھا، وہ فیصلہ کن مرحلے پر اس وحدت کے دفاع کے لیے آخری سیاسی مزاحمت بھی نہ کر سکی۔ یہی وہ سوال ہے جس کی بنا پر کانگریس بھی تقسیمِ ہند کی برابر کی ذمہ دار ٹھہرتی ہے۔ ایک جانب کانگریس کے دعوے تھے اور دوسری جانب ہندوستان کی تقسیم—وقت نے ثابت کیا کہ وہ محض دعوے ہی تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس کے لیے متحدہ ہندوستان کے بجائے یہ زیادہ اہم تھا کہ آزاد ہندوستان کی نوعیت کیا ہوگی، مرکز کتنا طاقتور ہوگا اور اقتدار کس کے ساتھ بانٹنا پڑے گا؟ 1947ء تک کانگریس کی قیادت ایک ایسے مقام پر پہنچ چکی تھی جہاں اس نے ایک بڑے مگر مشکل ہندوستان کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹے، لیکن زیادہ مضبوط، زیادہ قابلِ حکمرانی اور اپنے سیاسی تصور کے مطابق ہندوستان کو قبول کر لیا۔‘‘

بی این ایم کے چیئرمین نے مزید کہا تقسیمِ ہند سے خطے میں بھیانک تباہی آئی؛ پنجاب تقسیم ہوا، بنگال تقسیم ہوا، لاکھوں انسان مارے گئے اور کروڑوں انسانوں کی زندگیاں تہ و بالا ہو گئیں۔ مذہب کو سیاست و ریاست سازی کی بنیاد بنانے کے عمل نے جنوبی ایشیا کی سیاست میں ایک ایسا زہر گھول دیا جس کے بھیانک اثرات آج بھی موجود ہیں۔

انھوں نے کہا تقسیمِ ہند اور قیامِ پاکستان کی سب سے بڑی قیمت بلوچ قوم نے ادا کی۔ طویل بلوچ قومی مزاحمت اور برطانیہ و بلوچستان کے درمیان تاریخی معاہدات کی روشنی میں 11 اگست 1947ء کو بلوچستان آزاد ہوا۔ بلوچ قوم کا واضح اور اعلانیہ موقف تھا کہ ہماری خواہش پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ دشمنی نہیں، بلکہ ہم اپنی قومی آزادی برقرار رکھتے ہوئے نئی ریاستوں کے ساتھ برابری، ہمسائیگی، دوستی اور معاہداتی تعلقات چاہتے تھے؛ لیکن صرف سات ماہ بعد یہ امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔ 27 مارچ 1948ء کو بلوچستان کی آزادی سلب کر کے پاکستان نے اس پر قبضہ کر لیا۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا اس حقیقت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ 14 اگست اور 27 مارچ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر پاکستان وجود میں نہ آتا تو ہماری تاریخ میں 27 مارچ کا سیاہ دن کبھی نہ آتا۔ لہٰذا تقسیمِ ہند کی قیمت صرف ان لوگوں نے نہیں چکائی جو 1947ء میں پنجاب اور بنگال میں مارے گئے، بلکہ بلوچ قوم نے اپنی قومی آزادی گنوا کر اس کی بھاری قیمت ادا کی۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
ByDr. Naseem Baloch
Dr. Naseem Baloch is the chairman of BNM. He joined the national movement during his student days. Due to his dynamic character, he was also forced to disappear by the Pakistani army. He played a crucial role in organizing BNM in the Diaspora. Before being elected Chairman, He was the organizer of the BNM Diaspora Committee.

Reports and Statements

ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو سزائیں بلوچ حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں سے ریاستی انتقام ہے، ترجمان بی این ایم

بلوچستان پر قبضے کے بعد سے پاکستان ایک سکیورٹی اسٹیٹ کے طور پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم…

بیانات ترجمان
October 30, 2026

پانک کی جانب سے شور پارود، کلات میں 30 ہزار افراد کی جبری بے دخلی کی مذمت

پانک کے مطابق پاکستانی حکام نے سرمچاروں کی موجودگی اور اس علاقے کے سرکاری زمین ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے…

پانک
October 29, 2026

پانک : ڈاکٹر نوکاپ بلوچ کا قتل پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ کی سرحد پار کارروائی ہے

ڈاکٹر نوکاپ 1982 میں گنڈاچائی، کولواہ، ضلع آواران میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تعلیم…

پانک
October 28, 2026

بی این ایم کا جرمنی میں مظاہرہ، بلوچستان میں ہزاروں افراد کو جبراً گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے

احتجاجی مظاہرے سے حبیب بلوچ، آصف بلوچ، مجیب عبداللہ اور محسن نے خطاب کیا۔

احتجاج جرمنی چیپٹر
October 25, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?