Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: جرمنی میں لوئر سیکسنی کی پارلیمان کے سامنے بی این ایم کا احتجاج، بلوچ قوم آزادی کی حق دار ہے
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ جرمنی میں لوئر سیکسنی کی پارلیمان کے سامنے بی این ایم کا احتجاج، بلوچ قوم آزادی کی حق دار ہے
احتجاججرمنی چیپٹر

جرمنی میں لوئر سیکسنی کی پارلیمان کے سامنے بی این ایم کا احتجاج، بلوچ قوم آزادی کی حق دار ہے

BNM Germany
Last updated: October 12, 2026 4:30 pm
Last updated: October 12, 2026
2 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور فوجی کارروائیوں کے خلاف ہینوور میں ریلی نکالی اور ریاست لوئر سیکسنی کی پارلیمان کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات، ذمہ داروں کا احتساب اور بلوچ قوم کے حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجتماع سے بی این ایم کے کارکنان آصف بلوچ اور عاقب بلوچ، جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے نمائندوں سعید مومند اور فضل مینہ خیل نے خطاب کیا۔ مقررین نے جبری گمشدگیوں، غیر قانونی حراست، تشدد اور شہری ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان اتحاد اور عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مقررین نے پنجگور میں اگست 2026 کے دوران پیر جان، شعیب بلوچ، حافظ مدثر، وزیر احمد اور جاسم کے قتل سے متعلق پانک کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور فوجی فضائی و ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو جواب دہ بنایا جائے۔

بی این ایم نے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ بلوچ قوم آزادی اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق رکھتی ہے، اور بلوچستان کا مسئلہ طاقت کے استعمال کے بجائے انسانی حقوق کے تحفظ، انصاف اور حقِ خودارادیت کو تسلیم کرکے حل کیا جانا چاہیے۔

ریلی کا آغاز شہر کے مرکزی علاقے کروپکے سے ہوا اور شرکا مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے پارلیمان کے سامنے پہنچے، جہاں انہوں نے نعرے لگائے اور معلوماتی پمفلٹ تقسیم کرکے مقامی شہریوں کو بلوچستان کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

بلوچ اور سندھی اقوام کے لیے قومی آزادی، سیاسی ہم آہنگی اور عملی تعاون ناگزیر ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

قومی آزادی کے بغیر جمہوریت، امن اور پائیدار مستقبل محض خوبصورت الفاظ اور دل بہلانے والے خواب بن کر رہ…

چیئرپرسن
October 11, 2026

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?