بلوچستان ہماری سرزمین ہے، ہم یہاں رہتے ہیں اور ہم کسی دوسرے کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے – یوسف بلوچ کا بی این ایم کانفرنس سے خطاب

بلوچستان میں موسمیاتی بحران کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تعلق ہے ، جو از خود سرمایہ اور استعمار کی پیداوار ہے۔

قاضی داد محمد ریحان

جنیوا، سوئٹزرلینڈ – جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیر اہتمام پانچویں بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس میں، ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے کارکن یوسف بلوچ نے بلوچستان کی جدوجہد آزادی اور عالمی موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں انھوں نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے گہرے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان ناانصافیوں کی استعمار اور سرمایہ داری کے وسیع اثرات سے تعلق کو بیان کیا۔

یوسف بلوچ نے کہا، بلوچستان کی جدوجہد کا موسمیاتی بحران سے گہرا تعلق ہے۔ جب ہم بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل پر بات کرتے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ بڑے مسائل موسمیاتی بحران سے جڑے ہوئے ہیں، جو خود سرمایہ داری اور استعمار کی پیداوار ہے۔ بلوچستان پاکستانی ریاست کی کالونی ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کہ ہم اس جابرانہ نظام کو ختم کریں اور اس کے اداروں کو ختم کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بلوچستان کے مقامی لوگ، دنیا کی دیگر برادریوں کے ساتھ آزادی حاصل کر سکیں۔

یوسف نے بلوچستان کے مقامی لوگوں کی نمائندگی کی اہمیت پر کہا، اس بات پر زور دینا بہت ضروری ہے کہ یہ ہماری سرزمین ہے، ہم یہاں کے ہیں، اور ہم یہاں کسی دوسرے کے اختیار میں نہیں رہتے۔ ہمیں اس اختیار کی مزاحمت کرنی چاہیے۔

انھوں نے اس تحریک میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا، بلوچستان کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے مقصد کی موثر نمائندگی ہو۔ بلوچستان کی جدوجہد چاہے کسی لاپتہ رشتہ دار، دوست، یا کسی ایسے شخص کے ذریعے ہو جسے پاکستانی ریاست نے اغوا یا قتل کیا ہو۔

یوسف بلوچ نے اپنے خطاب کے اختتام پر تحریک کو طویل مدت تک برقرار رکھنے کی اہمیت پر کہا کہ یہ مسائل چند سالوں میں حل نہیں ہو ں گے ۔ ہمیں ان ناانصافیوں پر غصہ کرنا چاہیے، ساتھ ہی ایک بہتر مستقبل کی امید کو بھی تھامے رکھنا چاہیے۔ غصے اور امید دونوں کو متوازن کرنے سے ہی ہم حقیقی بنیاد پر تبدیلی لانے والے طریقے اختیار کرنے کی طرف راغب ہوں گے۔

یوسف بلوچ ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ فرائیڈے فار فیوچر کے بلوچستان چیپٹر کے منتظم کے طور پر کام کرتے ہیں اور فرائیڈے فار فیوچر انٹرنیشنل میں بھی سرگرم عمل ہیں۔ انھوں نے کم عمری میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جو موسمیاتی بحران کے شدید اثرات کے ان کے ذاتی تجربات کی بنیاد پر تھیں۔

اس تقریر کا مکمل متن :

Share This Article
بی این ایم کے ترجمان۔قاضی داد محمد ریحان بی این ایم کے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت ہیں۔انھوں نے 2008 سے لے کر 2009 تک پارٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر کابینہ کے ممبر کے طور پر اسی عہدے پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔اسی درمیان انھوں نے زرمبش پبلی کیشنز کی بنیاد رکھی۔سال 2015 کو زرمبش براڈ کاسٹنگ کا قیام عمل میں لائے اور اس کے بانی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔اپریل 2022 کے سیشن کے بعد دوبارہ سیکریٹری اطلاعات منتخب کیے گئے۔