جنیوا – اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس کے دوران بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے، کنگز کالج لندن میں محقق اور پی ایچ ڈی کے امیدوار جعفر مرزا نے پاکستان میں جبری گمشدگیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے بی این ایم کے احتجاجی شر کت کی انھوں نے توجہ دلایا کہ پاکستان بلوچستان کے معدنی وسائل کا استحصال اور بلوچ قوم کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ ریاستی تشدد اور ظلم و ستم کا سلسلہ بلوچ قوم کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔
انھوں نے کہا بلوچستان کا مسئلہ واضح ہے یہ بنیادی حقوق، انسانی وقار اور بلوچ قوم کی شناخت کا معاملہ ہے۔ جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم عالمی سطح پر زور پکڑ رہی ہے، اور پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ان جائز شکایات کو کس طرح حل کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس متعلق فوری کارروائی کرے، اور خبردار کیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی سب کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔