Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: نیدرلینڈز ،شہدائے مستونگ کی برسی پر تقریب : ڈاکٹر منان بلوچ عوام کو تحریک کا فعال کردار سمجھتے تھے۔ دل مراد بلوچ
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Home ★ Blog ★ نیدرلینڈز ،شہدائے مستونگ کی برسی پر تقریب : ڈاکٹر منان بلوچ عوام کو تحریک کا فعال کردار سمجھتے تھے۔ دل مراد بلوچ
پروگراماتسیکریٹری جنرلنیدرلینڈز چیپٹر

نیدرلینڈز ،شہدائے مستونگ کی برسی پر تقریب : ڈاکٹر منان بلوچ عوام کو تحریک کا فعال کردار سمجھتے تھے۔ دل مراد بلوچ

Dil Murad Baloch
Last updated: February 5, 2026 7:08 pm
Last updated: February 5, 2026
4 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر منان بلوچ، بابو نوروز بلوچ، شہید اشرف بلوچ، حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کی شہادت کے بعد بلوچ قومی تحریک میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ ان عظیم رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیاں بلوچ قوم کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیدرلینڈز میں ہوئے بی این ایم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ شہید بابو نوروز بلوچ ایک دانشور، فکری اور عظیم نظریاتی شخصیت تھے، بابو نوروز جیسے دوست صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی سوچ، جدوجہد اور قربانی نے بلوچ تحریک کو فکری گہرائی اور نظریاتی سمت عطا کی۔ ایسے عظیم شہداء کی کمی نہ صرف تحریک بلکہ پوری بلوچ قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، مگر ان کا مشن، فکر اور جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ آج اگر ہم یہاں اکٹھے ہیں اور بلوچ قومی تحریک میں سرگرم عمل ہیں تو یہ سب ڈاکٹر منان بلوچ کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل اور کٹھن سالوں میں اگر ہمیں فکری طاقت، حوصلہ اور استقامت ملی ہے تو یہ ڈاکٹر منان بلوچ کی رہنمائی، فکر اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ ڈاکٹر منان بلوچ نے نہ صرف ہمیں شعور دیا بلکہ قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو آج بھی بلوچ قومی تحریک کے لیے مشعلِ راہ بنی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر منان بلوچ کی دن رات کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور بے لوث کوششوں کے نتیجے میں آج بلوچ نیشنل موومنٹ دنیا کے سامنے ایک مضبوط اور عظیم سیاسی جماعت کی حیثیت سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر منان کی قربانیاں اور قیادت بی این ایم کی بنیاد ہیں، جن کی بدولت یہ جماعت آج بھی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے

انھوں نے کہا ڈاکٹر منان جان ایک ایسی دردمند اور بصیرت افروز شخصیت تھے جن کی پوری زندگی سیاست کے شعوری ارتقا، بلوچ معاشرے کی فکری تعمیر اور سیاسی کارکنوں کی نظریاتی و عملی تربیت کے لیے وقف رہی۔ وہ عام بلوچ کو سیاست کا محض تماشائی نہیں بلکہ فعال کردار سمجھتے تھے، اسی لیے انھوں نے لوگوں میں اعتماد، حوصلہ اور شعور پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ سیاسی کارکنوں کے لیے وہ صرف ایک رہنما نہیں بلکہ ایک استاد اور مربی کی حیثیت رکھتے تھے، جو مشکل حالات میں بھی استقامت، اصول پسندی اور جدوجہد کا حوصلہ دیتے رہے۔ ان کی زندگی مقصد، خدمت اور مسلسل جدوجہد کی روشن مثال تھی۔

اب یہ ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کے مشن کو مکمل اخلاص، فکری پختگی اور غیر متزلزل حوصلے کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی جدوجہد، قربانیوں اور نظریات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور بلوچ قومی تحریک کو اسی شعور، نظم و ضبط اور استقامت کے ساتھ جاری رکھیں جس کی بنیاد انھوں نے رکھی تھی۔ یہی ان عظیم رہنماؤں اور شہداء کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے اور یہی ہماری ذمہ داری بھی ہے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

ڈاکٹر منان بلوچ نے نامساعد حالات میں بی این ایم کو مضبوط کیا – بی این ایم آواران زون کی نشست

انھوں نے ثابت کیا کہ سب سے بڑی طاقت مشہور ہونا نہیں بلکہ اپنے مقصد سے وفادار ہونا ہے۔

آواران زون پروگرامات
February 4, 2026

بی این ایم چیئرمین کے والد اور دیگر عزیزوں کی جبری گمشدگیاں بلوچ قوم کے خلاف اجتماعی سزا کا تسلسل ہیں۔ ترجمان، بی این ایم

ریاست جتنی زیادہ طاقت استعمال کرے گی، بی این ایم کا انقلابی کیڈر اتنے ہی مضبوط عزم اور استقامت کے…

بیانات ترجمان
February 3, 2026

ایک قوم کو مٹایا نہیں جا سکتا: بلوچستان کی مزاحمت قبضے سے زیادہ طاقتور ہے- ڈاکٹر نسیم بلوچ

— رانا ٹی وی پر ڈاکٹر نسیم بلوچ کے ساتھ انٹرویو نوٹ: بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور بلوچ قومی جدوجہد…

چیئرپرسن
February 3, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Cleantalk Pixel
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?