بی این ایم ماہ جنوری رپورٹ: 50 سے زائدفوجی آپریشن، 92 افراد جبری لاپتہ، 13 افراد قتل، 2 لاشیں برآمد

InfoSecBNM

بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکریٹری دل مرادبلوچ نے جنوری 2022 کا تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے پہلے مہینے میں پاکستانی فوج نے بلوچستان کے طول و عرض میں 50 سے زائد فوجی آپریشنوں اور چھاپوں میں 92 افراد کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کر دیا۔ جنوری کے مہینے میں پاکستانی فوج نے 5 افراد، فوج کے مقامی ڈیتھ سکواڈ نے 8 افراد قتل کردیئے۔ قتل ہونے والے افراد میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے جسے پاکستانی فوج نے سبی میں گرفتاری کے شہیدکردی۔ اس مہینے پاکستانی فوج نے مشکے اور جھاؤ میں سینکڑوں گھروں کولوٹنے کے بعد بلڈوز کردیا۔ فوج نے مختلف علاقوں میں نئی فوجی چوکیاں بھی قائم کی ہیں۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین کو اپنے باسیوں کے لئے پاکستانی فوج نے دوزخ بنا دی ہے۔ کوئی دن ایسانہیں گزرتا کہ بلوچ سرزمین پر قیامت کا سماں نہ ہو۔ ایک مہینے میں 92 افراد کی جبری گمشدگی کا مطلب اتنے ہی خاندانوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانا ہے۔ وہ کونسا انسان ہوگا جس کے کسی پیارے کو آنکھوں کے سامنے فوج اٹھا کر لے جائے اور وہ سکون سے جی سکے۔ اس کا مظاہرہ ہم بلوچستان کی سڑکوں پر فوج کے ہاتھوں جبری گمشدہ لوگوں کے اہلخانہ کی فریاد کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس مہینے خاران میں لیویز اہلکارکے ہاتھوں ایک خاتون کی اغوا، آبروریزی اور قتل ایک نئی بربریت کی نشاندہی کرتی ہے۔ کیونکہ لیویز فورس کومقامی ہونے کی وجہ سے اب تک بلوچ دشمن نہیں سمجھا گیالیکن بعض واقعات بتاتے ہیں کہ اس فورس میں بلوچیت نامی کوئی شئے باقی نہیں رہی۔ یہ بھی بلوچ کی عزت و آبرو سے کھیل رہی ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا پاکستانی فوج کی حیوانیت اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ بزرگ بلوچ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اس مہینے کم سے کم چار بزرگ افراد جن کی عمریں ستر سال سے زائد ہیں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے۔

ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

01 جنوری 2022

۔۔۔سبی کے علاقے لہڑی سے27 دسمبر کو پاکستانی خفیہ اداروں نے رستم خان ڈومکی ولد میسکلی ڈومکی کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔پنجگور کے علاقے گیشتی پروم میں پاکستانی فوج نےعبدالرحمان ولد مراد کوحراست میں لے جبری لاپتہ کردیا.

۔۔۔ آواران کے علاقے پیراندرسےپاکستانی فوج نے ستر سالہ بزرگ واجہ ابراہیم ولد غلام محمد کو کیمپ بلا کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ سے پاکستانی فوج نے باہڑ ولد یعقوب کو حراست میں لے جبری لاپتہ کردیا۔

02 جنوری 2022

۔۔۔خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے جارحیت کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کی پامالی کی، گھروں میں توڑ پھوڑ کیا اور لوگوں پر تشدد کیا۔ فوج کشی کے دوران لوگوں کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء بھی پاکستانی فوج نے لوٹ لیے۔

۔۔۔پنجگورکے علاقے گرمکان میں عبدالصمد کے گھر پر چھاپہ مارا ، عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا جبکہ ان کے بیٹے شاکر ولد عبدالصمد کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کوئٹہ سے پاکستانی فوج نے قاضی نعمت اللہ کوحراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

03 جنوری2022

۔۔۔گوادر، پاکستانی فوج ساجد ولد عابد سکنہ کونشکلات تمپ کو کراچی جاتے ہوئے گوادر کے علاقے بیری چوک سے بس میں سے اتارکر حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا ہے۔

۔۔۔پنجگورکے علاقے پیری کور بالگتر پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے سترہ سالہ نوجوان ’بھارک ولد مراد ‘ شہید ہوگیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے زامران کے مختلف علاقوںدشتک کے اطراف، جکان ، مریمانی، نوشمانی ، جھلی گٹ، دزانی، زامرانی، ھیجی اور زراگین میں آپریشن کرکے پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدیدشیلنگ کی گئی۔

۔۔۔پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج نے دو سگے بھائی سمیت تین افراد ممتاز و ستار ولد امیربکش اور نادل ولد شیر مھمد کو دمب فوجی کیمپ میں بلاکر جبری لاپتہ کردیا۔

04 جنوری 2022

۔۔۔ زیارت میں کنویں سے سالوں پرانی ایک ناقابل شناخت لاش برآمد ہوئی ہے، جسےمقامی انتظامیہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

۔۔۔آواران کے علاقے مشکے سے دونوجوان صابرولد حسین اور خدا بخش ولدپیری کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

06 جنوری 2022

۔۔۔واشک سے پاکستانی فوج نے بلال ولد عنایت اللہ ، دیدگ ولد عطااللہ، جہانزیب ولد موسیٰ اور عبید نامی شخص کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا

۔۔۔کوہلو سے تعلق رکھنے والے خان محمد مری کے مطابق اسکے اہلخانہ کو صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے قید کرکے ایک نجی جیل میں رکھا ہوا ہے، مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے خان محمد ولد نبی بخش گزینی مری سکنہ ضلع دکی نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران کے قید سے اپنے خاندان کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے –

۔۔۔نصیر آباد میں پاکستانی فوج نے ہسپتال میں چھاپہ مارکر دو مریض قلندر ولد لولہا بگٹی اور مار شلا ولد عزیز بگٹی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

07 جنوری 2022

۔۔۔خاران میں پاکستانی فوج نے احمد ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی کو حراست میں لےکرجبری لاپتہ کردیا،احمد ملازئی 8 سال قبل لاپتہ ہونے والے آصف سہیل اور گذشتہ سال سے لاپتہ غیاث بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

۔۔۔پنجگور کے علاقے بونستان سے پاکستانی فوج نے محمود ولد رحمت بلوچ سکنہ بونستان چونگی سر کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

08 جنوری 2022

۔۔۔بارکھان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر غلام حسین کو پاکستانی فوج نے لاڑکانہ سندھ سے حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔ ڈاکٹر غلام حسین کشمور میں اپنی پرائیویٹ کلینک چلاتے تھے، گھر گھر جا کے مویشیوں کا علاج کرتے تھے۔

۔۔۔کیچ ،پولیس کے ادارہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ سال دسمبرکو گرفتار نوجوان کو ایاز ولد نیک سال، عویض ولد حسین، نبیل ولد ہاشم، سفر ولد جمعہ ، لطیف ولد صالح کو سانحہ پرکوٹگ ہوشاپ میں ملوث کرکے ان کی گرفتاری ظاہر کی ہے،جن میں سے نبیل ولد ہاشم اورلطیف ولد صالح کو رہاکردیاگیا۔

۔۔۔کراچی، دبئی میں مزدوری کرنے والے اللہ داد ولد اللہ بخش کوواپسی پرکراچی ائرپورٹ سے پاکستانی خفیہ اداروں نے حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

9 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے علاقے ہنگول بالگترپُگُلانی سے پاکستانی فوج نے میا سبزل اور اس کے بیٹے الیاس کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔آواران کے علاقے مشکےمیں ایک گاؤں کے تمام 170 گھروں لوٹنے کے بعد نذرآتش کردیا اور کچے کمروں کو ٹریکٹر کے ذریعے گراد دیا۔

10 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے علاقے مند کوہ پشت سے پاکستانی فوج نے عثمان ولد لیاقت کو حراست میں لے جبری لاپتہ کردیا ۔

۔۔۔ پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیف اللہ اور حضور بخش کو ہلاک کردیا ،محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

11 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ تلکان میں پاکستانی فوج نے تین افراد ذاکر ولد ناصر، نجیب ولد نور بخش اور مصدق ولد ملا حیدر کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا

۔۔۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خضدار سے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہےلیکن انہیں میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کیاگیاہے ۔

۔۔۔ واشک کے علاقے شاھوگیڑی سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکار نے ساتھیوں سمیت خاران شہر سے ایک 37 سالہ خاتون کو اغواء کرکے قتل کے بعد لاش دفنا دیا تھا۔ خاتون کی لاش آج برآمد ہوگئی ہے جوکہ سرکاری حکام کی تحویل میں خاران سول ہسپتال لایا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قاتل ایک بااثر شخص ہے جسکی وجہ سے خاران پولیس اسے گرفتار کرنے سے کترا رہی ہے۔

۔۔۔کیچ کے علاقے کولواہ میں کنیچی، چَمبُر، چوٹین اور جَت سمیت جنوبی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج کی دو دنوں سے ہولناک آپریشن جاری ہے۔

12 جنوری 2022

۔۔۔لسبیلہ کے علاقے حب چوکی سے ایک ماہ سے زائد پرانی دو لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

۔۔۔کوئٹہ ،آٹھ سالوں تک پاکستانی فوج کے ٹارچر سیل میں اذیت سہنے والے بلوچ نیشنل موومنٹ کے ممبرمہران بلوچ وفات پاگئے ۔

۔۔۔آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو میں پاکستانی فوج نے چھ ٹریکٹر لے کر مرحوم شیرمحمد ساجدی کے پورے گاؤں کے تمام گھروں کو گرادیا۔

۔۔۔کوئٹہ ولی آباد سے 29 نومبر 2021 کوپاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ بلال احمد ولدمحمد إسحاق بازیاب ہوگئے ۔

13 جنوری 2021

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ سے پاکستانی فوج نے یوسف ولد حاجی اکبر، شکیل، حاجی وشدل، نواز مراد، محمد شعیب، محمد منیر کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے پاکستانی فوج نے ھمودی ولد نصیر کو ویگو گاڑی نمبر BF2021 پر سوار مسلح افرادنے حراست میں جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ کوہاڑ سے پاکستانی فوج دو نوجوان جہانگیرولدعبدالمجید اورنوت علی ولد ناصرعلی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

14 جنوری 2022

۔۔۔پنجگور کے علاقے چتکان سے نامعلوم افراد سے حفیظ ولد عبدالقادر کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کردیا۔

15 جنوری 2022

۔۔۔ ہرنائی سے پاکستانی فوج نے ماسٹر مجیب الرحمان سمالانی ولد عبدالرحمن سکنہ شاہرگ کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

17 جنوری 2022

۔۔۔ کیچ کے علاقے زامران دشتک میں پاکستانی فوج نے آپریشن کے دوران پانچ افراد ابوالحسن ولد یار محمد، ریاض ولد فتح محمد، نثار ولد فتح محمد، مدی ولد کہدہ سہراب اور بشام کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوج نے ایک کیمپ قائم کرلی ،پاکستان فوج نے کیمپ کے لیے لوگوں کی نہ صرف زمین پر قبضہ کرلیا بلکہ لوگوں کی آمدوورفت پر بھی کڑی شرائط عائد کردی ۔

18 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے پہاڑی علاقے کلبر اور مزن بند میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے ،پیادہ فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

۔۔۔کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج نے دودا ولد عبدالمجید سکنہ گلی بلیدہ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ لونی سبی میں پاکستان فوج کے ساتھ جھڑپ میں پزویز ڈومکی شہید ہوگئے جبکہ ان کی والدہ کو پاکستانی فوج کو حراست میں لینے کے بعد قتل کردیا۔

۔۔۔آواران کے پیراندرمیں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاکردیا۔پاکستانی فوج نے خواتین کی ویڈیو بنائی اور تمام لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ۔

19 جنوری 2022

۔۔۔کراچی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار خضدار کے تحصیل زہری کے رہائشی عبدالحمید زہری ولد شکر خان کی صاحبزادی سعیدہ حمید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کی بازیابی کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ان سے بھاری تاوان کا مطالبہ کررہی ہے۔

20 جنوری 2022

۔۔۔آواران کے علاقے مشکے کے مغربی پہاڑی سلسلے کلاں، زُنگ، پتندر میں پاکستانی فوج داخل ہوکرآپریشن کررہاہے

۔۔۔۔آواران کے علاقے جھاؤ میں میتگو رشید آباد نامی گاؤں کے مسجد کو پاکستانی فوج نے اپنی کیمپ تبدیل میں کردیا،پاکستانی فوج کی جانب سے یہاں لوگوں پر تشدد روز کا معمول بن چکاہے ۔

21 جنوری 2022

۔۔۔لاھورسے پاکستانی خفیہ اداروں نے وہاں زیرتعلیم طلبا سمیر ولد محمد بخش، آدم ، عمران نامی طلبا کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

23 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فوج نے تین بھائیوں ھُدّین ولدعبدالرحمان، امیر بخش ولد عبدالرحمان اور عبید ولد عبدالرحمان اوردادشاہ ولد دین محمدنامی شخص کو حراست میں لےکرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔مستونگ سے رواں 17جنوری کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں لک پاس سے جبری لاپتہ نعمت اللہ ولد عرض محمد کی لاش کڈ کوچہ سےبرآمدہوئے ہے ۔

24 جنوری 2022

۔۔۔مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن میں مشرقی بلوچستان کا رہائشی خدابخش عرف کماش کوپاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے کولواہ سگک سے پاکستانی فوج نے سدیر ولد علی بخش، ندیم ولد سلیم، داد رحمان ولد عبدرحمان ،کریم بخش ولد واجو کوحراست میں لے جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ گومازی چیری بازار سے پاکستانی فوج نے محبوب وولد شیران کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔آواران کے علاقےمشکے میں مَچی اور سنگی نامی گاؤں میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے ان گاؤں کے تمام لوگوں کو تشدد کانشانہ بنایا اور گھروں سے قیمتی سازوسامان لوٹ لیے۔

۔۔۔مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن میں مشرقی بلوچستان کا رہاشی خدابخش عرف کماش کوپاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،خدابخش پاکستانی فوج کی بربریت سے تنگ آکر مغربی بلوچستان میں مہاجرکی زندگی بسر کرنے پر مجبورہوگئے تھے ۔

25 جنوری 2022

۔۔۔پنجگور کے دزاپ سے فوج کے ڈیتھ سکواڈ نے دو سگے بھائی سمیر اور ضمیر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی انور کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

۔۔۔ خاران کے علاقے کلان سے پاکستانی فوج نے عالم زیب ولد استاد اورنگزیب ملائی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

26 جنوری 2022

۔۔۔پنجگور سےکے دزاپ پاکستانی فوج کے آلہ کارڈیتھ سکواڈکے ہاتھوں گزشتہ روز اغوا ہونے والے سمیر اور ضمیر کوقتل کرکے لاشیں پھینک دیں ،جبکہ ان کے ساتھی انوربلوچ کواسی وقت قتل کردیاتھا

۔۔۔کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فوج نے بختیار ولد حاصل ،حمل ولد مراد محمد، چاکرولد مراد محمد، زاہد ولد عمر،امین ولد احمد، ارشاد ولد احمد ،ظریف ولد علی، نعیم ولد علی ، شفیق ولد علی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بلوچ سرمچارممتاز عرف بالاچ شہید ہوگئے ۔

27 جنوری 2022

۔۔۔متحدہ عرب امارات کے خفیہ اداوں نے خضدار کے علاقے زہری کے باشندے کاروباری شخصیت حفیظ زہری ولد شہیدحاجی رمضان زہری کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے مندمیں پاکستانی فوج کے آلہ کار ڈیتھ سکواڈ نے کھیل کے میدان میں فائرنگ کرکے کیپٹن آدم کوقتل کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقےِ دشت اور تمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزن بند میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغازکردیا،دن بھرگن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شدید شیلنگ کی ہے۔

۔۔۔کیچ کے علاقے دشت باہوٹ چات سے پاکستانی فوج نے حمل ولد شگراللہ،شوکت ولد احمد اور انورولدعلی محمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

28 جنوری 2022

۔۔۔ چاغی کے نواحی علاقے پینام میں نامعلوم افرادنے پک اپ ڈرائیور اسرار احمد سکنہ خاران اور حمیداللہ سکنہ چاغی کوقتل کردیا۔

۔۔۔ نوشکی میں پاکستانی فوج کے ڈیتھ سکواڈنے علی جان نامی دکاندارکووقتل کردیا۔

۔۔۔نوشکی میں ڈیتھ سکواڈنے زرین جنگل میں ایک گلہ بان محمد نور مینگل کے گھر پر دھاوا بول کر اس کے کمسن بیٹے حبیب کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے درجن سے زیادہ بھیڑ بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

29 جنوری 2022

۔۔۔تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج نے ایک چھاپے کے دوران پانچ افرادعجاز ولد مراد محمد، شہداد ولد منشی الٰہی بخش، ندیم ولد صدیق ملنگ، شریف ولد جاسم اورعظیم ولد گل محمدکوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔پنجگورکے علاقے گرمکان سے پاکستانی فوج نے مجاہدنامی شخص کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔دشت اورتمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج نے آپریشن کاآغاز کردیا،زمینی کو جنگی اورٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے ۔

30 جنوری 2022

۔۔۔خضدار کے علاقے زہری سے پاکستانی فوج دو بھائیوں سمیع اللہ اور ثواد خان ولد نصیر احمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کوئٹہ سے پاکستانی فوج نے خضدارکے علاقے زہری کے باشندے ذاکر ولد تاج محمدسکنہ کہن کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

31 جنوری 2022

۔۔۔کیچ کے علاقے دشت میں بڑے پیمانے پرپاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ،دوران آپریشن پاکستانی فوج نے درچکونگورسے اسی سالہ مراد، اسی سالہ کمال اور اسی سالہ حبیب، فدا ولد نظر، فدا ولد ابراہیم، اویس ولد رسول بخش ،حنیف ولد فراک، نیاز ولد امید عابد ولد بشیر اور بلال ولد بشیرکوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ بولان مشکاف سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے عثمان ولد گل محمد کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طورعلی مری اورماجد مری نامی دو افراد ہلاک ہووگئے ،محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

Share This Article
Follow:
The Information and Cultural Secretary of BNM is the party's spokesperson and is responsible for the party's publicity and issuing of statements.
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *