Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: عالمی مہم کے سلسلے میں لندن میں احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ عالمی مہم کے سلسلے میں لندن میں احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد
احتجاج

عالمی مہم کے سلسلے میں لندن میں احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد

InfoSecBNM
Last updated: April 10, 2026 10:33 am
Last updated: April 10, 2026
4 Min Read
Share
SHARE

آٹھ اپریل 2026 کو بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) یوکے چیپٹر کے زیرِ اہتمام برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزیرِاعظم ہاؤس کے سامنے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں، اجتماعی سزاؤں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس احتجاج میں بی این ایم کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں بلوچ ڈائسپورہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ سرگرمی بی این ایم کی جاری عالمی مہم #BNMGlobalCampaign کا حصہ تھی، جو 10 مارچ سے 9 اپریل تک جاری رہنے والے ایک ماہ پر مشتمل پروگرام کا حصہ ہے۔ اس مہم کے دوران عالمی سطح پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں جنیوا میں اکسٹھویں انسانی حقوق اجلاس کے موقع پر بی این ایم کی گیارہویں عالمی کانفرنس اور دیگر پروگرامز، جنوبی کوریا، جرمنی، نیدرلینڈز اور برطانیہ میں مختلف سرگرمیاں، اور 9 اپریل کو شہدائے مرگاپ کے دن کی مناسبت سے تقریبات شامل ہیں۔

لندن میں احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک منظم آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران بی این ایم کے کارکنان نے مختلف ٹیموں کی صورت میں لندن کے اہم سیاسی، نشریاتی اور سیاحتی مقامات پر پمفلٹس تقسیم کیے اور عوام کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ ان مقامات میں وزیرِاعظم ہاؤس، برطانوی پارلیمنٹ، بی بی سی کے مرکزی دفتر سمیت دیگر اہم عوامی مقامات شامل تھے۔

احتجاج کے دوران بی این ایم کے مرکزی رہنما حسن دوست بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یہ سمجھنے کی غلطی کر رہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے ذریعے بلوچ قومی تحریک کو دبایا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ تحریک تاریخی طور پر 1839 سے جاری ہے، جب برطانوی افواج نے ریاست قلات پر حملہ کیا اور خان محراب خان نے اس کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے شہادت قبول کی اور قومی آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحریک مختلف ادوار میں مختلف شکلوں میں جاری رہی ہے، جبکہ پاکستان 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد وجود میں آیا۔ بلوچ قوم نے کبھی بھی غلامی قبول نہیں کی، اور موجودہ دور میں اس تحریک میں ایک نئی فکری اور سائنسی جہت پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے 2009 میں بلوچ قومی رہنما اور بی این ایم کی قیادت کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد تحریک میں مزید شدت آئی ہے، اور آج بلوچ قوم اپنی آزادی کے حصول کے قریب تر ہو چکی ہے۔ اور بلوچستان میں جاری ریاستی اقدامات دراصل پاکستان کی ناکامی اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔

مظاہرے میں شریک دیگر مقررین میں عابد عبداللہ , جاسم بلوچ اور احمد عبدالحمید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان میں جاری صورتحال پر عالمی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Footages
https://thebnm.org/footages/24509/

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) نے جنوبی کوریا میں بوسان کے مقام پر جاری بی این ایم عالمی مہم (10 مارچ تا 9 اپریل 2026) کے سلسلے میں ایک پُرامن احتجاج کا انعقاد کیا

اتوار، 5 اپریل 2026 کو، جنوبی کوریا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) نے بوسان میں کامیابی کے ساتھ ایک پُرامن…

احتجاج بیانات
April 6, 2026

ہماری قومی ہدف آزادی ہے، ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ، چیئرمین بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنیوا میں سالانہ اجلاس کے دوران ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان…

پروگرامات
April 2, 2026

جنیوا: بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری فہیم بلوچ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکسٹہویں اجلاس سے خطاب

جنیوا: بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری فہیم بلوچ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکسٹہویں اجلاس سے…

پروگرامات
March 25, 2026

جنیوا: اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے 61ویں اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کا خطاب،

پاکستان پر پابندی کا مطالبہجنیوا میں اقوام متحدہ کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس کے موقع…

بیانات پروگرامات چیئرپرسن
March 25, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?