بی این ایم کا برطانیہ میں تربیتی ورکشاپ – 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کا سیاسی و سائنسی تجزیہ

بی این ایم یوکے

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی جانب سے برطانیہ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، بلوچستان میں 28 مئی 1998 کو کیے گئے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے مضمرات اور بلوچ قوم پر ان کے اثرات کے موضوع پر ہوئے اس ورکشاپ میں پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا پاکستان نے نہ تو متاثرہ علاقوں کی صفائی کی کوشش کی ہے اور نہ ہی تابکاری کے اثرات سے متعلق کوئی تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کے برعکس، آج تک کسی آزاد ادارے کو ان علاقوں میں تحقیق یا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو اس پورے معاملے کو پراسرار اور غیرشفاف بنا دیتا ہے۔

یہ ایٹمی تجربات بلوچ قومی رائے کے برخلاف نوآبادیاتی انداز میں کیے گئے

ورکشاپ میں اس حقیقت کو اجاگر کیا گیا کہ یہ دھماکے صرف سائنسی یا دفاعی مقاصد تک محدود نہیں تھے، بلکہ بلوچ سرزمین پر ایک منظم اور خاموش نسل کشی کا حصہ تھے۔ یہ ایٹمی تجربات بلوچ قومی رائے کے برخلاف اور مکمل طور پر نوآبادیاتی انداز میں کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف بلوچ زمین کو ایک تجرباتی لیبارٹری کے طور پر استعمال کرنا تھا بلکہ بلوچ عوام کو بیماری، غربت اور ماحولیاتی تباہی کی طرف دھکیلنا بھی تھا۔

پروگرام کی میزبانی بی این ایم یوکے چیپٹر کے سیکریٹری کمبر بخشی اور دوستین بلوچ نے کی، جبکہ سلیم بلوچ، یوسف بلوچ، احمد بلوچ، بلال بلوچ، بجار علی، غفار بلوچ اور شعیب نعمت نے موضوع پر گفتگو کی۔

عکس

Share This Article