بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کا جنرل باڈی اجلاس لندن میں بی این ایم کے یوکے کے صدر ماسٹر منظور بلوچ کی زیر صدارت بیاد بلوچ قومی اور مزاحمتی شاعر قاضی مبارک منعقد ہوا جبکہ بی این ایم کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ بطور مہمان خاص مدعو تھے۔
جنرل باڈی اجلاس کی ابتداء بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی اس کے بعد کارکنان کے درمیان تعارفی نشست ہوا۔ تعارفی سیشن کے بعد یوکے چیپٹر کے یونٹ سیکریٹریز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیے۔
یوکے چیپٹر کے فنانس سیکریٹری نسیم عباس نے چیپٹر کی آمدن و اخراجات کے بارے میں جنرل باڈی کو آگاہ کیا۔
تنقیدی نشست میں بی این ایم یوکے چیپٹر کی کارکردگی پر تنقید کی گئی اور ذمہ داران کے سامنے سوالات رکھے گئے۔
اجلاس میں بی این ایم کے جونیئر جوائنٹ سیکریٹری حسن دوست، سینٹرل کمیٹی کے ممبران نیاز بلوچ اور فہیم بلوچ نے ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔
جنرل باڈی اجلاس کے آخر میں یوکے چیپٹر کے صدر ماسٹر منظور بلوچ نے قومی اور مزاحمتی شاعر قاضی مبارک کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ ان لوگوں کو زندہ رکھا ہے جن لوگوں نے مشکل وقت میں اپنے عمل اور فکر سے اپنے معاشرے کی نظریاتی رہنمائی کی اور قاضی مبارک ایسے ہی ایک عظیم ہستی تھے جنھوں نے مشکل حالات میں اپنی شاعری کے ذریعے بلوچ قوم اور بلوچی زبان کی خدمت کی۔