Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: جیمڑی کی اسٹریٹیجک اہمیت کے باعث پاکستان مقامی آبادی کو بے دخل کرنا چاہتا ہے: ترجمان بی این ایم
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ جیمڑی کی اسٹریٹیجک اہمیت کے باعث پاکستان مقامی آبادی کو بے دخل کرنا چاہتا ہے: ترجمان بی این ایم
بیاناتترجمان

جیمڑی کی اسٹریٹیجک اہمیت کے باعث پاکستان مقامی آبادی کو بے دخل کرنا چاہتا ہے: ترجمان بی این ایم

InfoSecBNM
Last updated: July 13, 2026 2:42 pm
Last updated: July 13, 2026
3 Min Read
Share
SHARE

پیر، 13 جولائی، 2025 | ترجمان بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے ضلع گوادر کی تحصیل جیمڑی کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیمڑی گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فوج کے مکمل محاصرے میں ہے۔ تحصیل کے مرکزی قصبے جیمڑی سمیت گرد و نواح کے دیہات میں ادویات اور اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں پاکستانی فوج نے پانچ افراد کو حراست میں قتل کیا، 60 سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا، پانوان میں متعدد مکانات مسمار کیے اور سینکڑوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ جیمڑی اور اس کے نواحی علاقوں کی اسٹریٹیجک اہمیت کے باعث پاکستانی فوج مقامی آبادی کو ان علاقوں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ بلوچ سرمچاروں کے حملوں کو جواز بنا کر پاکستانی فوج براہِ راست عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، جبکہ نقل و حرکت کی آزادی چھینی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کے مفادات کے تصادم نے جیمڑی کی اسٹریٹیجک اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ماضی میں استعماری طاقتیں اس علاقے کو اپنی فضائی اور بحری کارروائیوں کے لیے ایک اہم اڈے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں، جبکہ موجودہ علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں بھی یہ علاقہ دوبارہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم کو ان واقعات کو محض کسی ایک حملے کے ردعمل کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ یہ ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ جس طرح سی پیک روٹ کے اطراف واقع آبادیوں کو سیکیورٹی کے نام پر مسلسل فوجی کارروائیوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے ذریعے ہجرت پر مجبور کیا گیا، اسی حکمت عملی کے تحت آج جیمڑی اور پانوان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انھوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، یورپی یونین، خطے کے ہمسایہ ممالک اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی پاسداری کا پابند بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، تاکہ مقبوضہ بلوچستان کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?