Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: استاد واحد کمبر بلوچ کو جنگی قیدی کا درجہ دے کر منظرِ عام پر لایا جائے: ترجمان بی این ایم
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ استاد واحد کمبر بلوچ کو جنگی قیدی کا درجہ دے کر منظرِ عام پر لایا جائے: ترجمان بی این ایم
بیاناتترجمان

استاد واحد کمبر بلوچ کو جنگی قیدی کا درجہ دے کر منظرِ عام پر لایا جائے: ترجمان بی این ایم

InfoSecBNM
Last updated: July 20, 2026 1:22 pm
Last updated: July 20, 2026
3 Min Read
Share
SHARE

پیر، 20 جولائی 2026 | ترجمان بی این ایم

بلوچ قومی رہنما استاد واحد کمبر بلوچ کی جبری گمشدگی کے دو سال مکمل ہونے پر بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استاد واحد کمبر بلوچ گزشتہ دو سال سے پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں قید ہیں۔ وہ بلوچ قوم کے سرکردہ رہنما ہیں، لہٰذا انھیں جنگی قیدی کا درجہ دے کر فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے قبضے میں ایک مقبوضہ وطن ہے اور استاد واحد کمبر بلوچ اپنے وطن کی آزادی کی جدوجہد کے نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ تحریکِ آزادی کو عوامی جدوجہد کی شکل دینے میں ان کا کردار انتہائی اہم اور فیصلہ کن رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 19 جولائی 2024 کو استاد واحد کمبر بلوچ کو ایران کے شہر کرمان سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کیا، جہاں وہ دل کے عارضے کے علاج کے لیے اپنے قریبی عزیزوں کی معاونت سے مقیم تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی روشنی میں استاد واحد کمبر بلوچ کو جنگی قیدی کا درجہ دیا جانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق انھیں جیل میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ انھیں ذہنی طور پر توڑ کر ان کے نظریات کے برخلاف بیانات دلوائے جا سکیں۔ وہ عمر رسیدہ اور علیل ہیں، جس کے باعث ان کی صحت اور جان کے حوالے سے شدید خدشات موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے پاکستان کو انسانی حقوق کی پاسداری پر مجبور کرنے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی برادری سے مختلف تجارتی اور سفارتی مراعات حاصل کرتا ہے، جن کی بنیادی شرط جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام ہے، مگر ریاستِ پاکستان ان شرائط پر پورا اترنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری پاکستان کو جوابدہ بنائے اور اس پر مؤثر پابندیاں عائد کرے، کیونکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل بدترین ہوتی جا رہی ہے اور جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی سزاؤں اور سیاسی جبر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?