Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: پارٹی کا معاشی شعبہ تنظیمی زندگی کا بنیادی ستون ہے۔ دل مراد بلوچ
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ پارٹی کا معاشی شعبہ تنظیمی زندگی کا بنیادی ستون ہے۔ دل مراد بلوچ
بیاناتسیکریٹری جنرل

پارٹی کا معاشی شعبہ تنظیمی زندگی کا بنیادی ستون ہے۔ دل مراد بلوچ

InfoSecBNM
Last updated: July 22, 2026 2:55 pm
Last updated: July 22, 2026
5 Min Read
Share
SHARE

بدھ، 22 جولائی، 2026 | فنانس ڈیپارٹمنٹ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کا معاشی شعبہ پارٹی کا محض انتظامی حصہ یا آئینی شق نہیں بلکہ اس کی تنظیمی زندگی، عملی استعداد اور اداروں کی تعمیر و تشکیل کا بنیادی ستون ہے۔ اس شعبے کو وقت اور انقلابی ضروریات کے مطابق آگے بڑھانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے زونل فنانس سیکریٹریز کے اجلاس میں کیا۔ فنانس سیکریٹریز میٹنگ پارٹی سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی فنانس سیکریٹری ناصر بلوچ، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ممبراں شریک تھے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کسی قومی اور انقلابی جماعت کی قوت کا اندازہ صرف اس کے منشور، نعروں، کارکنوں کی تعداد یا قربانیوں سے نہیں لگایا جاتا بلکہ اس صلاحیت سے بھی لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے نظریے اور پروگرام پر عمل درآمد کرتا ہے۔ نظریہ ہمیں منزل کا شعور دیتا ہے، کارکن جدوجہد کو افرادی قوت فراہم کرتے ہیں لیکن پارٹی کا مالی معاشی شعبہ ان پر عمل درآمد ممکن بناتا ہے۔ انقلابی پارٹی کے بہترین منصوبے بھی وسائل کے بغیر محض منصوبے رہ جاتے ہیں اور طویل المدتی منصوبوں اور ترجیحات کے بجائے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل امر بن جاتا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ مالی خود کفالت اور خودمختاری سیاسی ترقی کا ضامن ہیں۔ جو جماعت اپنے وسائل اپنے کارکنوں، ممبران اور عوامی حمایت سے پیدا کرتی ہے، وہ اپنی حکمت عملی، ترجیحات اور فیصلوں میں بھی آزاد رہتی ہے۔ آج بی این ایم کے پروگرام اور کئی سالہ مسلسل جدوجہد پارٹی کارکناں اور ہمدردوں کی جانب سے مالی وسائل کو کسی حد تک پائیدار رکھنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس کے برعکس مالی کمزوری پارٹی فیصلوں پر عملدرآمد اور اداروں کی تعمیر و تشکیل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ عمل کسی بھی انقلابی پارٹی کے شایان شان نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی کے مالی سیکٹر سے وابستہ تمام ذمہ داروں کا مقصد صرف رقم جمع کرنا نہیں بلکہ پارٹی کی خودمختاری، وقار، فیصلہ سازی کی آزادی اور سیاسی سرمایہ کاری کے میدان کو فروغ دینا ہے۔ لہٰذا آپ مالی سیکریٹری صرف محض ایک عہدہ نہیں بلکہ پارٹی کے لیے وسائل کے معمار ہیں جو پارٹی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ شعبہ پوری پارٹی کی سرگرمی، منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا ہماری جدوجہد اور بلوچستان کے جنگی صورت حال کے پیش نظر ڈائسپورا کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ وطن سرزمین پر کارکن جبر، گرفتاری، جبری گمشدگی اور مسلسل عدم تحفظ کے ماحول میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ بیرونِ وطن موجود ممبران کو نسبتاً بہتر ماحول، معاشی مواقع اور آزادانہ سیاسی سرگرمی کی گنجائش حاصل ہے۔ لہٰذا اس آزادی کو صرف ذاتی تحفظ یا بہتر زندگی کے امکان کے طور پر نہیں بلکہ قومی ذمہ داری کے ایک اضافی میدان کے طور پر دیکھنا ہر کارکن کا فرض ہے۔ ڈائسپورا کا ہر رکن اپنی استطاعت کے مطابق مستقل مالی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت، سیاسی روابط اور وسائل پیدا کرنے کی صلاحیت کے ذریعے پارٹی کی اجتماعی قوت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا آج ہمیں محض وقتی چندہ مہم نہیں بلکہ ایک ماہانہ ممبرشپ فیس نہیں بلکہ پارٹی کے مالی شعبے کو مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایسی پارٹی جس میں ہر رکن یہ سمجھے کہ پارٹی سے وابستگی صرف نظریے کی حمایت، اجلاس میں شرکت یا سیاسی بیان تک محدود نہیں بلکہ اس کے اداروں کو قائم رکھنے میں عملی حصہ ڈالنا بھی رکنیت کا لازمی تقاضا ہے۔ جب ہزاروں کارکن اپنی محدود آمدنی سے باقاعدگی کے ساتھ ایک چھوٹا حصہ پارٹی کے لیے مختص کرتے ہیں تو صرف رقم جمع نہیں ہوتی بلکہ اجتماعی ملکیت، ذمہ داری، اعتماد اور خودانحصاری کا شعور پیدا ہوتا ہے۔ آج ہمارا ہدف ایسا شفاف، جواب دہ، منظم اور مستقل مالیاتی نظام تعمیر ہونا چاہیے جو موجودہ ضروریات پوری کرنے کے ساتھ آنے والی نسلوں کو بھی ایک ایسی مضبوط پارٹی دے جو حالات کی محتاج نہ ہو بلکہ اپنے نظریے، اپنے کارکنوں اور اپنے وسائل کی بنیاد پر اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?