Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: بلوچ مہاجرین کے مسیحا اور معلم ڈاکٹر نوکاپ کا قتل جنگی جرم ہے۔ چیئرمین بی این ایم
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ بلوچ مہاجرین کے مسیحا اور معلم ڈاکٹر نوکاپ کا قتل جنگی جرم ہے۔ چیئرمین بی این ایم
بیاناتچیئرپرسن

بلوچ مہاجرین کے مسیحا اور معلم ڈاکٹر نوکاپ کا قتل جنگی جرم ہے۔ چیئرمین بی این ایم

InfoSecBNM
Last updated: September 12, 2026 8:30 am
Last updated: September 12, 2026
6 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے پارٹی کے دیرینہ ساتھی اور مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالرشید عرف نوکاپ بلوچ کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریاست و فوج کے مسلح کارندوں نے مریض کی بھیس میں جاکر ایرانی بندوبستی بلوچستان میں مہاجرت کی زندگی گزرنے والے پارٹی کے سینئر رہنما، جفاکش انسان، ڈاکٹر اور معلم کو قتل کردیا، ڈاکٹر نوکاپ کا قتل ایک ایسے سیاسی کارکن، طبیب اور معلم کا قتل ہے جس نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی آزادی، انسانی خدمت اور علم کی روشنی پھیلانے کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی جدائی بی این ایم، بلوچ قومی تحریک کے ہمدردوں، بلوچ مہاجرین کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے جن کے لیے وہ امید، علاج اور تعلیم کا وسیلہ تھے۔

شہید ڈاکٹر عبدالرشید عرف نوکاپ واجہ غلام حسین کے ہاں گندچائی کولواہ میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے بچپن سے سماجی خدمات کے جذبے سے سرشار تھے۔ جوانی میں سیاست و سماج دونوں ان کی زندگی کا جزو لاینفک بن گئے۔ ڈاکٹر عبدالرشید کے اپنے گاؤں اور قریبی گاؤں میں سرکاری سکول تھے لیکن ٹیچر نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے گاؤں کے لیے اپنی مدد آپ ٹیچر کا بندوبست کیا اور خود قریبی گاؤں کنیچی میں رضاکارانہ سالوں تک بچوں کو پڑھاتے رہے۔ اس کے ساتھ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرچکے تھے اور علاقے میں لوگوں کی مفت علاج و معالجہ کرتے تھے۔ وہ کولواہ ریجن میں پارٹی کے ابتدائی ممبروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یونٹ سطح پر کام کرنے کے بعد وہ 2010 میں گیشکور زون کے نائب صدر، 2012 میں صدر اور 2012 ہی میں نئی زونوں کے تشکیل کے بعد وہ گندچائی زون کے صدر منتخب ہوئے۔ 2022 میں پارٹی مرکزی کونسل سیشن میں مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

ڈاکٹر نوکاپ بلوچ نیشنل موومنٹ کے دیرینہ، نظریاتی اور انتہائی پُرعزم ساتھی تھے۔ وہ پارٹی پروگرام اور قومی آزادی کے مقصد سے غیرمتزلزل وابستگی رکھتے تھے اور ہر مشکل مرحلے میں ثابت قدمی کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ انہوں نے پارٹی کی نچلی سطح سے سیاسی و تنظیمی سفر کا آغاز کیا اور اپنی صلاحیت، دیانت، محنت اور نظریاتی استقامت کی بنیاد پر مختلف ذمہ دار عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ سنہ 2022 کے مرکزی کونسل سیشن میں انہیں بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا اور تادمِ قتل وہ اسی حیثیت سے اپنی قومی و تنظیمی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کولواہ میں ان کی سرگرم سیاسی وابستگی اور عوامی کردار کے باعث پاکستانی فوج نے انہیں مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ ان کے گھر کو بلڈوز کیا گیا، املاک لوٹ لی گئیں اور انہیں قتل کرنے کی بارہا کوشش کی گئی، تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ گھر کی تباہی اور علاقے میں غیرمحفوظ حالات کے باعث ہجرت کرکے مغربی بلوچستان جانے پر مجبور ہوئے۔ لیکن جبری بے گھری، مسلسل تعاقب اور ذاتی نقصانات بھی ان کے عزم کو توڑ سکے نہ انہیں قومی جدوجہد اور عوامی خدمت سے الگ کرسکے۔
چیئرمین ڈاکٹر ںسیم بلوچ نے کہا کہ مغربی بلوچستان پہنچنے کے بعد ڈاکٹر نوکاپ نے شہروں کی نسبت ان دوردراز اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں کو اپنی خدمت کا مرکز بنایا جہاں جنگ اور ریاستی جبر سے متاثرہ بلوچ مہاجرین انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہے تھے۔ وہ ان مہاجرین اور مقامی باشندوں کا مفت علاج کرتے اور ضرورت مند مریضوں کو ممکنہ طبی مدد فراہم کرتے تھے۔ ڈاکٹر نوکاپ صرف لوگوں کے زخموں کا مداوا کرنے والے مسیحا نہیں بلکہ علم بانٹنے والے معلم بھی تھے، انہوں نے مہاجر اور مقامی بچوں کو بلا معاوضہ پڑھانا شروع کیا اور محرومی کے اندھیروں میں طب اور تعلیم کے دو چراغ روشن کیے۔ اپنا گھر چھن جانے کے باوجود وہ بے گھروں کا سہارا بنے اور اپنی تکالیف کو دوسروں کی خدمت کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔
بلوچ نیشنل موومنٹ ڈاکٹر نوکاپ کی قومی، تنظیمی، طبی اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گی۔ ان کا قتل ایک فرد کو خاموش کرنے کا واقعہ نہیں بلکہ بلوچ سماج کو اس کے باصلاحیت، خدمت گزار، سیاسی کارکنوں، معالجوں، معلموں اور انسان دوست شخصیات سے محروم کرنے کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔ بی این ایم عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور ذمہ دار عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر نوکاپ کے قتل، سرحد پار بلوچ سیاسی کارکنوں کے تعاقب اور ان کے خلاف جاری منظم کارروائیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

ڈاکٹر نوکاپ کا عزم، کردار اور بے لوث خدمت پارٹی کارکنوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی اور ان کا مشن بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد میں زندہ رکھا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?