Skip to content

بی این ایم کارکنا ن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے عمل کو ترجیح دیتی ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ کا کیپسٹی بلڈنگ اجلاس سے خطاب

BNM held a seminar in Amsterdam Netherlands, on the occasion of International Human Rights Day 10 Dec 2023

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے تربیتی ادارے کیپسٹی بلڈنگ ایڈوائزری کونسل کا ایک اجلاس مورخہ ۷ نومبر کو منعقد ہوا، جس کی صدارت بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کی۔ اجلاس میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے تربیتی امور کے ذمہ دار ڈاکٹر جلال بلوچ سمیت مختلف ممالک اور علاقوں میں قائم چیپٹرز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد گزشتہ چار سال کے دوران ادارہ تعلیم تربیت کی سرگرمیوں، اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے ادارے کی اہمیت و افادیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایک ایسی جماعت کے ممبر ہیں جو اپنے کارکنان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر رکھتی ہے۔

داکٹر نسیم بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کونسل سینشن میں جماعت کے لیے جو ادارتی طریقہ کار وضع کیا تو اس کی بدولت آج جماعت کے مختلف ادارے احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اداروں کی کارکردگی کی بدولت گزشتہ چار سالوں میں کیڈرز کی ایک کیپ تیار ہوچکی ہے، اور یہ کسی بھی جماعت کی کامیابی کے لیے ضروری امر ہے کہ اس کے پاس کیڈرز و لیڈرز کا نعم البدل ہو۔

اجلاس کے دوران کیپسٹی بلڈنگ کونسل کے فوکل پرسن حفیظ بلوچ نے چار سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے منعقد کیے جانے والی مختلف تربیتی سرگرمیوں، پروگراموں اور ورکشاپس پر روشنی ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران مختلف موضوعات پر 499 سٹڈی سرکلز، جن میں مرکزی سطح پر 30 جبکہ زونل اور چیپٹر کی سطح پر 469 پروگرام منعقد ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اس دوران مختلف موضوعات پر چار ورکشاپوں کا انعقاد بھی ممکن ہوا۔

اس موقع پر تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے، مختلف چیپٹرز کے درمیان رابطہ کاری بہتر کرنے اور تربیتی عمل کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ تنظیمی سطح پر تربیت اور صلاحیت سازی کا عمل کسی بھی سیاسی تنظیم کی مؤثر کارکردگی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے مستقبل میں تربیتی دیوان، ورکشاپس اور دیگر فکری و تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد، چیپٹرز کی کارکردگی میں بہتری اور تربیتی ادارے کے کام کو مزید منظم بنانے سے متعلق تجاویز زیر بحث آئیں۔

بی این ایم کے وائس چیئرمین اور ادارہ برائے تعلیم و تربیت کے سربراہ ڈاکٹرجلال بلوچ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی تحریک کی مضبوطی اور مؤثر پیش رفت کے لیے کارکنوں کی سیاسی و فکری تربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ کیپسٹی بلڈنگ کا ادارہ کارکنوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، تنظیمی شعور میں اضافہ کرنے اور انہیں قومی تحریک کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے تمام چیپٹرز کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

آخر میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ہمارے ادارے نہ صرف چارسوننا نوے ( 499) سٹڈی سرکلز معنقد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اس دوران پارٹی سلیبس کے حوالے سے بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں چار کتابیں اور چھ کتابچے شائع ہوچکے ہیں۔ اور یہ سب کیپسٹی بلڈنگ کونسل کی ٹیم کے اراکین کی محنت اور فکری پختگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

thebnm.org/ur/chairperson/29437/