Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: بلوچستان کی آزادی کے لیے ڈاکٹر دین محمد سمیت ہزاروں فرزند پسِ زندان ہیں۔ بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاج
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ بلوچستان کی آزادی کے لیے ڈاکٹر دین محمد سمیت ہزاروں فرزند پسِ زندان ہیں۔ بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاج
احتجاج

بلوچستان کی آزادی کے لیے ڈاکٹر دین محمد سمیت ہزاروں فرزند پسِ زندان ہیں۔ بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاج

BNM South Korea
Last updated: June 28, 2026 7:34 pm
Last updated: June 28, 2026
2 Min Read
Share
SHARE

تحریکِ آزادیِ بلوچستان کے اسیر رہنما ڈاکٹر دین محمد کا پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا اور گزشتہ 17 سالوں سے جاری جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے جنوبی کوریا میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچستان کی آزادی کی خواہاں ایک سیاسی جماعت ہے، جس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمد گزشتہ 17 سالوں سے پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

مظاہرین نے پاکستانی حکام کے احتساب کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے بلوچستان کی آزادی کے لیے مدد اور تعاون کی اپیل کی۔ شرکاء نے مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور کرب پر توجہ دینی چاہیے۔

اس موقع پر مقررین نے بی وائی سی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر کو ‘فیس لیس ٹرائل’ ( خفیہ عدالتی کارروائی) کے ذریعے سنائی گئی سزا کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستان نے بلوچوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں بی وائی سی کے رہنماؤں اور بالاچ قادر جیسے طلبہ رہنماؤں کو نام نہاد فیس لیس ٹرائل کے ذریعے جھوٹے مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد جبر و تشدد کے ذریعے ختم نہیں کی جا سکتی۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا پس منظر پاکستان کا قبضہ اور بلوچوں کے حقِ حاکمیت سے انکار ہے۔ بلوچ قوم اپنے حقِ خودارادیت سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنا قبضہ ختم کر کے بلوچستان سے فوری انخلاء کرے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?