بی این ایم جنوبی کوریا چیپٹر نے بسان میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا، جس کا مقصد 28 مئی 1998 کو پاکستان کی جانب سے چاغی، بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے تباہ کن اثرات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
مظاہرے کے دوران انگریزی اور کورین زبان میں تقاریر کی گئیں تاکہ چاغی کے عوام کو گزشتہ 28 سالوں سے درپیش انسانی اور ماحولیاتی نقصانات کے بارے میں آگاہی دی کی جا سکے۔ شرکاء نے ایٹمی دھماکوں کے خلاف نعرے لگائے اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے جن میں تابکاری کے طویل المدتی اثرات، سنگین صحت کے مسائل اور متاثرہ علاقوں میں ماحولیاتی تباہی کو اجاگر کیا گیا تھا۔
اس مظاہرے کے ذریعے شرکاء نے عالمی برادری کی توجہ، متاثرین کے لیے انصاف، ماحولیاتی بحالی اور بلوچستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں سے پیدا ہونے والے نقصان پر احتساب کا مطالبہ کیا۔
Footages