Skip to content
Baloch National Movement

Freedom, Equality and Justice

بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیرِ اہتمام امسٹرڈم میں 28 مئی 1998 کو پاکستان کی جانب سے چاغی، بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی تجربات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

28 مئی کو بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM)نے امسٹرڈم میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ منعقد کیا، جس کا مقصد 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی تجربات کے احتجاج اور ان کے اثرات کو اجاگر کرنا تھا۔

یہ احتجاجی ریلی امسٹرڈم سینٹرل اسٹیشن سے شروع ہوئی اور ڈیم اسکوائر تک جاری رہی، جہاں شرکاء نے بلوچستان کے عوام اور ماحولیات پر ایٹمی دھماکوں کے طویل المدتی اثرات کے حوالے سے آگاہی پھیلائی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اور خدشات درج تھے۔

ریلی کی قیادت مہرہ بخشی بلوچ اور محمدمہیم نے کی، جنہوں نے مارچ کے دوران نعرے بھی لگائے۔ شرکاء نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کو درپیش مسائل پر زیادہ توجہ دے۔

ڈیم اسکوائر میں کئی مقررین نے اجتماع سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت اور 1998 کے ایٹمی تجربات کے مسلسل اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین میں مہرہ بخشی بلوچ، ڈاکٹر لطیف بلوچ، کییا کریم، نیدرلینڈز چپٹر کے صدر مہیم عبدالرحیم اور نائب صدر وحید مجید شامل تھے۔ مقررین نے ایٹمی دھماکوں کے ماحولیاتی، سماجی اور سیاسی اثرات پر زور دیا اور بلوچ عوام کےآذادی کے لیے آواز اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

احتجاج کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور آگاہی مہم جاری رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گیں

Footages :

thebnm.org/ur/statements/28425/