Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: گدر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری صریح جنگی جرم ہے ۔ ترجمان بی این ایم
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ گدر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری صریح جنگی جرم ہے ۔ ترجمان بی این ایم
بیاناتترجمان

گدر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری صریح جنگی جرم ہے ۔ ترجمان بی این ایم

Qazi Rehan
Last updated: August 12, 2026 8:06 pm
Last updated: August 12, 2026
2 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے ترجمان نے بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری کو صریح جنگی جرم قرار دیا ہے۔ آبادی والے علاقوں پر جیٹ طیاروں کے اس حملے میں 10 سال سے کم عمر کے معصوم بچوں سمیت 20 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جس نے بلوچستان میں انسانی حقوق اور عام شہریوں کی حفاظت سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری آبادی پر بمباری اور معصوم بچوں کی جانیں لینا بین الاقوامی انسانی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان میں شہریوں کے خلاف عسکری قوت کا یہ بے دریغ استعمال، گھروں کی مسماری اور جبری نقل مکانی جیسے اقدامات میں نہ صرف پاکستانی فوج ملوث ہے، بلکہ اس کی سہولت کاری کرنے والے مقامی کاسہ لیس سیاستدان اور تمام سیاسی جماعتیں بھی برابر کی شریکِ جرم ہیں۔

بی این ایم نے یورپی یونین اور عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اس انسانی بحران پر خاموش رہنے کے بجائے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ خاص طور پر یورپی یونین پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور دیگر تمام تجارتی مراعات فی الفور معطل کرے، کیونکہ یہ بین الاقوامی سہولیات بنیادی انسانی حقوق کے احترام سے مشروط ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے یک طرفہ پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو جگہ دینے کے بجائے بین الاقوامی میڈیا غیر جانبدارانہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے۔ بین الاقوامی مداخلت اور عالمی حقوق کی تنظیموں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں؛ اگر عالمی برادری نے فوری ردعمل نہ دیا تو نہ صرف بلوچستان کا انسانی بحران شدید تر ہوگا بلکہ عالمی اداروں کی اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگ جائے گی۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?