Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: برطانوی وزرا بلوچ عوام کے امن ، انصاف اور حق خود اردایت کے مطالبات کو تسلیم کریں ، جان میک ڈونل کا جنیوا میں بی این ایم کانفرنس سے خطاب
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ برطانوی وزرا بلوچ عوام کے امن ، انصاف اور حق خود اردایت کے مطالبات کو تسلیم کریں ، جان میک ڈونل کا جنیوا میں بی این ایم کانفرنس سے خطاب
پروگرامات

برطانوی وزرا بلوچ عوام کے امن ، انصاف اور حق خود اردایت کے مطالبات کو تسلیم کریں ، جان میک ڈونل کا جنیوا میں بی این ایم کانفرنس سے خطاب

Foreign Department
Last updated: September 24, 2026 5:24 pm
Last updated: September 24, 2026
3 Min Read
Share
SHARE

لیبر پارٹی کے رکنِ پارلیمان اور سابق شیڈو چانسلر جان میک ڈونل نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے معاملے پر زیادہ فعال کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی اپنی نوآبادیاتی تاریخ کے باعث اس پر ایک ’’ خصوصی ذمہ داری ‘‘ عائد ہوتی ہے۔

جمعرات کے روز جنیوا پریس کلب میں بی این ایم کی طرف سے منعقدہ بارہویں بلوچستان بین الاقوامی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے میک ڈونل نے کہا کہ برطانوی وزرا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے اور بلوچ عوام کے ’’ امن، انصاف اور حقِ خود ارادیت ‘‘ کے مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

جان میک ڈونل نے شرکاء کو بتایا کہ وہ پاکستانی جبر کے متاثرہ بلوچوں کو برطانیہ میں سیاسی اور سفارتی مدد فراہم کرتے رہے ہیں اور وہ اپنا یہ موقف برقرار رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو پناہ کے معاملے میں اپنی ذمہ داری کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ نئی پابندیوں نے پناہ کے متلاشی افراد کو درپیش مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ وہ یہ مؤقف برقرار رکھے گا کہ بعض افراد اس لیے پناہ اور تحفظ چاہتے ہیں کہ ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں تاہم انھوں نے اپنی کوششوں کی حدود کا بھی اعتراف کیا۔ ان کے مطابق پالیسی پر اثرانداز ہونا چیلنجنگ ہے کیونکہ برطانوی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں برطانیہ کی ماضی کی حکمرانی نے موجودہ دور میں اس پر کچھ ذمہ داریاں عائد کی ہیں۔اس خطے میں اپنی نوآبادیاتی حکمرانی کی تاریخ کے باعث برطانیہ کو اپنے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے، اور اسی وجہ سے اس کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ بلوچوں کو وہی بنیادی حقوق حاصل ہوں جو برطانیہ میں موجود ہیں: حقِ خود ارادیت، انسانی حقوق، اور اپنی سرزمین میں امن و انصاف کے بنیادی تحفظ کا حق۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی سیاسی قیادت میں تبدیلی آئی ہے اسی تناظر میں کارکن وزرا سے ملاقاتیں کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک ایسی حکمتِ عملی پر بات کی جا سکے جس میں فوری نوعیت کے معاملات کے ساتھ ساتھ شہری آزادیوں اور حقِ خود ارادیت کے بارے میں طویل مدتی مؤقف بھی شامل ہو۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?