Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: بی این ایم نیدرلینڈز کا کونسل اجلاس اور انتخابات؛ مہیم بلوچ صدر اور زھرہ بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ بی این ایم نیدرلینڈز کا کونسل اجلاس اور انتخابات؛ مہیم بلوچ صدر اور زھرہ بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
انتخاباتنیدرلینڈز چیپٹر

بی این ایم نیدرلینڈز کا کونسل اجلاس اور انتخابات؛ مہیم بلوچ صدر اور زھرہ بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب

BNM Netherlands
Last updated: August 23, 2026 3:11 pm
Last updated: August 23, 2026
4 Min Read
Share
SHARE

نیدرلینڈز میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی موجودگی میں پارٹی کے نیدرلینڈز چیپٹر کی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ کونسل کو شہید اکبر خان بگٹی اور جبری لاپتہ کیے گئے بلوچ افراد کے نام سے منسوب کیا گیا۔ کونسل اجلاس کے موقع پر بی این ایم نیدرلینڈز کی نئی کابینہ کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں بی این ایم کے خارجہ سیکرٹری فہیم بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی امور، گزشتہ دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل شہدائے بلوچ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

بعد ازاں بی این ایم نیدرلینڈز کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی پر مبنی ایک ڈاکومنٹری پیش کی گئی، جس میں سابقہ کابینہ کی تنظیمی سرگرمیوں، سیاسی پروگراموں اور مختلف مواقع پر نیدرلینڈز میں بی این ایم کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا۔

بی این ایم نیدرلینڈز کے سابق جنرل سیکرٹری دیدگ بلوچ نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انھوں نے کابینہ کی تنظیمی سرگرمیوں اور مختلف پروگراموں کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔ فنانس سیکرٹری بھار بلوچ نے تنظیم کے مالی امور اور گزشتہ مدت کی مالی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

رپورٹس کی پیشکش کے بعد سابقہ کابینہ کی کارکردگی پر سوال و جواب اور تنقیدی نشست منعقد ہوئی، جس میں اراکین نے گزشتہ دو سالہ کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آراء، تجاویز اور تنقیدی نکات پیش کیے۔

بعد ازاں سابقہ کابینہ کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا اور نئی کابینہ کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔ انتخابی عمل کے نتیجے میں مہیم بلوچ صدر، مھرہ بلوچ نائب صدر، بہار بلوچ فنانس سیکرٹری اور حلیم بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتیجے میں زھرہ بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں۔

نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے نومنتخب کابینہ کے اراکین سے ان کے عہدوں، تنظیم اور بلوچ قومی تحریک سے وفاداری کا حلف لیا۔

چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ اور خارجہ سیکرٹری فہیم بلوچ نے نومنتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ سابقہ کابینہ کی کارکردگی اور جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیمی امور کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گی۔

انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی کابینہ نیدرلینڈز میں بلوچ قومی آواز کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، بلوچ سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل کو عالمی سطح پر سامنے لانے، اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض وحید بلوچ اور عالیہ بلوچ نے انجام دیے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?