Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: ڈاکٹر دین جان کی طویل جبری گمشدگی کے اثرات آج بھی پارٹی اور خاندان پر گہرے ہیں: بی این ایم کے آواران ھنکین میں پروگرام سے ڈاکٹر ناظر، چیف اسلم اور دیگر کا خطاب
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ ڈاکٹر دین جان کی طویل جبری گمشدگی کے اثرات آج بھی پارٹی اور خاندان پر گہرے ہیں: بی این ایم کے آواران ھنکین میں پروگرام سے ڈاکٹر ناظر، چیف اسلم اور دیگر کا خطاب
آواران زونپروگرامات

ڈاکٹر دین جان کی طویل جبری گمشدگی کے اثرات آج بھی پارٹی اور خاندان پر گہرے ہیں: بی این ایم کے آواران ھنکین میں پروگرام سے ڈاکٹر ناظر، چیف اسلم اور دیگر کا خطاب

InfoSecBNM
Last updated: June 30, 2026 3:43 pm
Last updated: June 30, 2026
3 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما اور اسیرِ آزادی، ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی 17 سالہ طویل جبری گمشدگی کے موقع پر بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے آواران ھنکین میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری وابستگی ایک ایسی قومی جماعت سے ہے، جس کی قیادت نے اپنی جانوں اور آزادیوں کی بے مثال قربانیاں دے کر جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم خود کو بلوچ نیشنل موومنٹ کا رکن کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اجلاس کے مہمانِ خصوصی بی این ایم کے ہیومین رائٹس سیکریٹری، ڈاکٹر ناظر نور تھے۔ ان کے علاوہ پروگرام سے بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کے ممبر چیف اسلم، آواران ھنکین کے نائب صدر تلار ناز اور ھنکین کے خازن میرک نے خطاب کیا۔ پروگرام کے اسٹیج سیکریٹری، شھمیر منان بلوچ یونٹ کے سیکریٹری ودار بلوچ تھے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر دین جان کی 17 سالہ طویل اور اذیت ناک جبری گمشدگی، جو تقریباً چھ ہزار دو سو پانچ دنوں پر محیط ایک مسلسل اجتماعی سزا کی علامت ہے، نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری پارٹی اور قومی تحریک پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کر چکی ہے۔ یہ طویل عرصہ ظلم، بے یقینی اور انسانی المیے کی ایک ایسی داستان ہے، جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

ڈاکٹر ناظر نور نے اپنے خطاب میں جبری گمشدگی کی قانونی اور انسانی حقوق کے تناظر میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جبری گمشدگی ریاستی جبر کی ایک ایسی سنگین شکل ہے جس میں کسی فرد کو قانون سے بالاتر ہو کر اغوا کیا جاتا ہے، اس کی موجودگی سے انکار کیا جاتا ہے اور اسے قانونی تحفظ سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عمل صرف ایک فرد کو نشانہ نہیں بناتا، بلکہ اس کے خاندان، معاشرے اور پوری قوم کو ذہنی، نفسیاتی اور سماجی اذیت میں مبتلا کر دیتا ہے۔

انھوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ پروگرام میں شریک کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ایسے نوجوانوں پر مشتمل تھی جنھوں نے ڈاکٹر دین جان کو کبھی اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا، مگر ان کی فکر، نظریات، قومی وابستگی اور جدوجہد کو اپنا تنظیمی نصب العین بنایا ہے۔ یہی امر اس بات کا مظہر ہے کہ شخصیات وقتی طور پر نظروں سے اوجھل کی جا سکتی ہیں، مگر ان کے نظریات، افکار اور قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?