Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: بی این ایم کے وفد کی یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات، پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کی منسوخی کا مطالبہ
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ بی این ایم کے وفد کی یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات، پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کی منسوخی کا مطالبہ
بیانات

بی این ایم کے وفد کی یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات، پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کی منسوخی کا مطالبہ

InfoSecBNM
Last updated: July 14, 2026 8:29 pm
Last updated: July 14, 2026
3 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، جہاں اس نے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران یورپی یونین کے جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس( جی ایس پی پلس) کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریوں، اجتماعی سزا اور بنیادی آزادیوں پر عائد پابندیوں کو اجاگر کیا۔ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ انسانی حقوق کی یہ سنگین خلاف ورزیاں ان بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں سے براہِ راست متصادم ہیں، جن پر عمل درآمد پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسکیم سے مستفید ہونے کی بنیادی شرط ہے۔

وفد نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی جی ایس پی پلس سے متعلق ذمہ داریوں پر عمل درآمد کا جامع، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ جائزہ لے اور بلوچستان میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت منسوخ کرے۔

دورے کے دوران وفد نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین برٹ یان روئسن، پاؤلو بورکیا، ماتے ٹونن اور اوزلیم دیمیرل سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ وفد نے جوبلی کمپین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر این بووالڈا اور کمیونیکیشنز ایسوسی ایٹ ہلدا فہمی سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں وفد نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال پر مشتمل ایک تفصیلی دستاویز پیش کی، جس میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سبغت اللہ شاہ جی کو حال ہی میں سنائی جانے والی عمر قید کی سزاؤں کا بھی ذکر کیا گیا۔ وفد نے یورپی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جوابدہی کو یقینی بنانے اور جی ایس پی پلس فریم ورک کی بنیاد بننے والے انسانی حقوق کے اصولوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔

وفد میں بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک (پانک) کے میڈیا کوآرڈینیٹر جمال بلوچ، پارٹی کے میڈیا، آئی ٹی اور ثقافتی ادارے کے سرکردہ رکن باسط ظہیر بلوچ اور صفیہ بلوچ شامل تھے۔ بی این ایم کے وفد نے یورپی پارلیمنٹ کی باضابطہ دعوت پر یہ دورہ کیا۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reports and Statements

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?