Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: جرمنی میں بابا خیر بخش مری کی بارہویں برسی پر بی این ایم کی جانب سے یادگاری تقریب
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ جرمنی میں بابا خیر بخش مری کی بارہویں برسی پر بی این ایم کی جانب سے یادگاری تقریب
پروگراماتجرمنی چیپٹر

جرمنی میں بابا خیر بخش مری کی بارہویں برسی پر بی این ایم کی جانب سے یادگاری تقریب

BNM Germany
Last updated: June 14, 2026 1:13 pm
Last updated: June 14, 2026
4 Min Read
Share
SHARE

مائنز، جرمنی — بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیرِ اہتمام ہفتے کے روز بزرگ قوم دوست رہنما بابا خیر بخش مری کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ بی این ایم جرمنی چیپٹر کی نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (این آر ڈبلیو) یونٹ کی جانب سے منظم کی گئی اس تقریب میں بابا مری کی زندگی، جدوجہد اور بلوچ قومی تحریک کے لیے ان کی لازوال خدمات پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز بلوچ شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اور بلوچ قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے این آر ڈبلیو یونٹ کے ڈپٹی سیکریٹری حبیب بلوچ نے بابا مری کو قوم دوستی کا مشعل قرار دیتے ہوئے ان کی نظریاتی رہنمائی اور قومی مقصد کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی پر چلنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی اور بی این ایم جرمنی چیپٹر کے جنرل سیکریٹری لقمان بلوچ نے کہا کہ بابا خیر بخش مری نے موجودہ دور کی بلوچ مزاحمتی تحریک کی حقیقی بنیادیں رکھیں ۔ انھوں نے خاص طور پر بابا مری کے علمی سرکل ’’حق توار‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے اسے عصرِ حاضر کی جدوجہد کے نظریاتی فریم ورک کا سنگِ میل قرار دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آپ محض گفار کے بجائے عملی اور منظم جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔ اس حوالے سے انھوں نے ایک انٹرویو کا تذکرہ کیا جہاں میزبان نے بابا مری کو تحریک کے حساس اور اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لیے اکسانے کی کوشش کی، تو بابا مری نے کمال دانشمندی سے جواب دیا: ’’ میں باخبر ضرور ہوں، مگر مخبر نہیں ۔‘‘

لقمان بلوچ نے اپنی گفتگو کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ ایسے پختہ اصول قومی کارکنان کے لیے ایک اہم معیار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ وہ قومی تحریک کی بنیادی جڑوں کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے بابا مری کے فلسفے، زندگی اور جدوجہد کا باریک بینی سے مطالعہ اور تحقیق کریں۔

بی آر پی جرمنی کے رکن حماد بلوچ نے بابا مری کو ایک ایسا نظریاتی رہنما قرار دیا جن کا وژن آج کی جدید جدوجہد کو جلا بخش رہا ہے، جبکہ بی این ایم کے رکن شیر جان بلوچ نے کہا کہ ان کی تاحیات قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔

بابا خیر بخش مری کے منفرد سیاسی مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے بی این ایم کے سینیئر کارکن شئے جامی نے کہا کہ ایک روایتی قبائلی سربراہ (سردار) ہونے کے باوجود، بابا مری نے ہمیشہ قبائلی مفادات پر وسیع تر قومی مفاد کو ترجیح دی—شئے جامی نے تقریب کے دوران ایک مزاحمتی بلوچی نظم پڑھ کر ان کی اس عظیم سوچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

سیئٹل میں بی این ایم کا احتجاج :بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے

احتجاج کے دوران مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، تشدد اور…

احتجاج
October 1, 2026

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بلوچستان کی صورتِ حال پر بی این ایم کے نمائندوں کا خطاب

بی این ایم 63ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرامات
October 1, 2026

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?