Baloch National Movement
  • Statements
    • Chairperson
    • Secretary-General
    • Spokesperson
  • Chapters
    • Germany
    • South Korea
    • Netherlands
    • USA
    • UK
  • Zones
    • Awaran Zone
    • Kech Gwader Zone
    • BNM Kho-e-Siliman
    • BNM Panjgur
  • Departments
    • Paank-HR Department
    • Foreign Department
    • Welfare Department
  • More Links
    • Cabinet Meetings
    • Campaigns
    • Central Committee Meetings
    • Commemorative
    • Departments
    • Elections
    • Foreign Department
    • Interviews
    • National Council sessions
    • Organizational Programs
    • Pamphlets
    • Posters
    • Press Conferences
    • Conferences
    • Protests
    • Public Gatherings
    • Seminars
  • Other Websites
    • Paank
    • The Baloch Martyrs
    • BNM Footages
    • Old Website (Archive )
    • Old blog (Archive)
  • Languages
    • Balochi
    • Brahui
    • Urdu
    • Farsi
Reading: بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی: آپ نے بلوچ جدوجہد کو واضح راستہ اور پختہ بنیادیں فراہم کیں، ترجمان بی این ایم
Share
Search
Baloch National MovementBaloch National Movement
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.
Home ★ Blog ★ بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی: آپ نے بلوچ جدوجہد کو واضح راستہ اور پختہ بنیادیں فراہم کیں، ترجمان بی این ایم
بیاناتترجمان

بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی: آپ نے بلوچ جدوجہد کو واضح راستہ اور پختہ بنیادیں فراہم کیں، ترجمان بی این ایم

Qazi Rehan
Last updated: June 10, 2026 12:51 pm
Last updated: June 10, 2026
4 Min Read
Share
SHARE

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے بلوچ قوم دوست رہنما بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی کی مناسبت سے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بابا خیربخش مری بلوچ تحریکِ آزادی کے ایسے رہنما ہیں، جنھوں نے بلوچستان کی بھٹکی ہوئی تحریک کو آزادی کے راستے پر گامزن کیا اور اسے پختہ بنیادیں فراہم کیں۔ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ا یم) آپ کی فکر کو قومی وراثت سمجھتی ہے؛ آپ نے بلوچ قوم کو بقا کا راستہ دکھایا اور منزل کی نشاندہی کی۔ آپ کی راہنمائی اور قربانیوں کی بدولت آج لاکھوں بلوچ تحریکِ آزادی کا حصہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بابا خیربخش مری محض ایک روایتی قبائلی اور سیاسی رہنما نہ تھے بلکہ آپ ایک انقلابی اور قوم دوست فلاسفر تھے۔ آپ بلوچ سماج، علاقائی اور عالمی حالات و سیاست کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستانی بندوبست میں بلوچ قومی شناخت کا تحفظ ممکن نہیں۔ آپ نے اپنے اور بلوچ قوم کے مسلسل ناکام تجربوں سے یہ سیکھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے قومی حقِ خودارادیت کا حصول تو درکنار، نلکا نالی اور بنیادی شہری حقوق کا حصول بھی ممکن نہیں۔ بلوچستان میں غیر پارلیمانی قومی سیاست کو آپ کی واضح سوچ نے طاقتور بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ آپ قبائلی نظام کو فرسودہ قرار دیتے تھے اور بلوچ قوم کے لیے ایک ترقی پسند اور جدید ریاست کے خواہاں تھے جہاں سب کو آزادی، برابری اور انصاف میسر ہو۔ آپ نہ صرف بلوچستان کے اندر سیاسی، سماجی اور معاشی اجارہ داریوں کے مخالف تھے بلکہ آپ بین الاقوامی قوتوں کی اجارہ دارانہ پالیسیوں کی بھی دو ٹوک مخالفت کرتے تھے۔

’’ آپ نے جلاوطنی برداشت کی، وراثت میں ملی قبائلی طاقت، جائیداد اور مراعات کی پرواہ کیے بغیر بلوچ قومی آزادی کی تحریک کی بنیادیں مضبوط کیں۔ آپ نے اپنی اولاد سمیت اپنا سب کچھ بلوچ قوم کی بقا اور تحریک آزادی کے لیے قربان کیا اور ایک مضبوط چٹان کی مانند اپنے موقف پر آخری سانس تک ڈٹے رہے۔ آپ نے بلوچ قوم کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نظریاتی اور عسکری طور پر منظم جدوجہد کا درس دیا۔ آپ کے ’حق توار‘ کے نام سے قائم کردہ سرکلز نے بلوچستان کے طول و عرض میں غور و فکر اور علم و عمل کی مشعل روشن کی، جس سے بلوچ قوم نے اپنی منزل کا راستہ پایا۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ ہمیں بابا خیربخش مری کی شخصیت اور کردار سے صبر، دانشمندی اور موثر حکمتِ عملی کا درس ملتا ہے۔ آپ جذباتی پن، غیر معروضی سیاست اور لفاظی پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ آپ نے ہمیں سکھایا کہ موثر اور عملی سیاست کسی بیانیے اور میڈیا پروپیگنڈے کی محتاج نہیں ہوتی اور عمل کے بغیر محض نعرے بازی سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ آپ کی اسی سوچ نے بلوچ مزاحمتی سیاست کو جلا بخشی جو آج توانا ترین شکل میں موجود ہے۔

Share This Article
Facebook Email Copy Link Print

Reports and Statements

بلوچستان کے جبری گمشدگان کی خاموش فریاد، بی این ایم کی جنیوا میں تصویری نمائش

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی عالمی مہم اسی سوال کو اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم تک…

پروگرامات
September 29, 2026

جنیوا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی

سندھی ، پشتون ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندگان کی شرکت سے یہ خطے کے محکوم اقوام کی مشترکہ…

احتجاج
September 27, 2026

شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بی این ایم کا احتجاج، ’آزاد بلوچستان‘ کے نعرے

بی این ایم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بلوچستان کی صورتِ حال پر ’خاموشی ختم کرنے‘ اور ’فوری…

احتجاج
September 26, 2026

نیویارک میں بی این ایم کی ڈیجیٹل ٹرک مہم، بلوچستان کی صورتحال سے عالمی آگاہی کی کوشش

اس مہم کا مقصد شہر میں موجود بین الاقوامی نمائندوں، صحافیوں، شہریوں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے…

پروگرامات
September 26, 2026

Follow US on Socials

Baloch Nationl Movement

Founded in 1987, the Baloch National Movement (BNM) is a revolutionary nationalist political organization fighting for Balochistan’s freedom.

Follow BNM

  • Paank
  • Footages
  • The Baloch Martyrs

© 2026 BNM. All rights reserved by the Information, IT, and Cultural Department (IIC) of the BNM. You may republish this content anywhere with proper attribution.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?